The Book of Life
کتاب زندگی Translated by: Daniel Majchrowicz. Original language: UrduMedina
1936
In Medina
Now it was time for us to travel to the holy city of Medina. My heart was bursting with happiness. When the dawn of that blessed day arrived, we went down the stairs of the chambers we were staying in and waited for the car to arrive. First, we went from Mecca Mu’azzama to Jeddah Sharif. We stored our things there. We rested for a moment and then carried on toward Medina. The women were accommodated in the front of the car. The men gave us comfortable seats inside and then took their own on the outside. Our guide Badruddin sahib was travelling in the same car. We put together a collection of nine rupees, which we gave to the driver in exchange for driving slowly and carefully. God is our protector and our aid. Now we were on our way to Holy Medina. If God is kind, all will be kind. The car was not driven recklessly, but responsibly. We stopped for every prayer at the appropriate time and also at several other points along the way. When we did, women in burqas would come up to us. They would give us water and present us with various shells and small relics for sale. Their burqas are all a uniform black. On their niqabs they sew coins of various denominations. In the bigger rest areas you find eggs and fish for sale, too. Bread and sauces are also available. Cots are provided so that travelers may take rest. Everyone recited prayers for the prophet as they traveled toward Holy Medina. It is a wonder that my heart was able to contain itself what with all the exhilaration I was feeling. Otherwise, it seemed as though my heart might burst from my chest from happiness.
That evening, we stopped at a caravanserai and all of the men left the car to catch some sleep. Their absence allowed us to stretch out inside the car and rest as well. We completed our morning prayers by dawn and returned to our seats. Soon the car was flying forward once more. In every direction, for miles and miles, there was nothing but desert and more desert. On the horizon we saw dark mountains that touched the sky.
At one point I saw something like a mirage. It looked just like water, as though there were a pond there. But my eyes were deceiving me. It was a mirage. Thus, almighty Allah gifted me with a sight of a mirage as well.
Eventually we reached the outskirts of Medina. Everyone was looking every which way, taking it all in. The call to recite the durūd sharīf began. There it is! There it is! There it is! Look, you can see it clearly now! The holy green dome [of the Prophet’s grave] is right there, staring at us. We were waiting for a glimpse of it, and it was anxiously awaiting our arrival. Our joy increased with every moment. …
I asked a guide to take me to the Prophet’s luminous tomb. He agreed. I thought to myself that I should not walk there on my feet, but rather on my head, on my eyes [as a gesture of complete humility and respect.] I was so happy I was barely conscious. What I felt at that time is indescribable. I asked the guide to get a few sweets for me. Meaningless sweets that were not at all worthy of being brought to such a place. When he returned I fell in behind him. There are no words to describe the happiness I felt. For this reason, I leave it to you all, my readers, to imagine it yourselves.
The sacred precincts were not far away. Just one little alley and a small-ish square. And then the Bab al-Majidi gate was in front of me. There was a shoe attendant sitting there. This is where shoes are to be removed before entering. I stepped inside and received the honor of presenting myself in the Prophet’s court. I saw one man who was praying right next to the tomb’s enclosure. Who knows how he got the permission to do this. I told the guide to present my offering. He smiled, looked at the other guides, and distributed it. The same guide led me to the enclosure and had me read a durud sharif and present my prayers. Once I’d also read a fatiha, he directed me to a wooden enclosure within the tomb area that was built for women and then took his leave. All the necessary arrangements were present in the women’s space. You could pray with the community, read the Qur’an, recite na’ts and qasidas and munajats. However you preferred to worship, you could do it there. Whatever breads, dates and other item were distributed were distributed here. Prayer mats were spread out and everyone gathered together. In the Hajj season, when people visit here from Mecca mu’azzama the muhajir women stop visiting out of fear that they will be accused of begging. It is mostly the women of Medina Sharif and the African women who come.
Now we had seen how to get here. We were compelled to go out from time to time, otherwise, there was nothing left in the world but the door to the tomb of the holy Prophet and we, the moths [attracted to his flame]. There were two Palestinian women there who would pray next to me. I noticed that after completing their morning prayers they would offer a great number of additional prayers. During these extra prayers, they would waggle both their index fingers before reciting the salaam. They wore wraps on their heads and wigs whose tresses fell over their cheeks. One day, a woman gave me a tray of bread and asked me to distribute it. People told me not to do it, that I would be crushed if I did. I began by making a brief, advisory speech to clarify that I would be sure to distribute it to everyone. No one would miss out or be deprived. The women there then came forward, said salaam and spread their hands before them. Everyone waited patiently in their place. But before even half the bread could be given out the cup of patience began to flow over and they began to crowd all around me. I was nearly knocked unconscious. I was so thoroughly squashed that if God had not intervened then I would have been ground to a powder.
There are blessed sentries carrying maces who are posted on both sides of the enclosure that surrounds the tomb. No one should so much as think of touching the grills of the enclosure. But if you please and favor them by warming their fists [with money] then their eyes become distracted for a moment, for just long enough for you to accomplish your purpose…
[One day, I saw] someone in the women’s section in tears, wailing and making a fuss. I asked her what the matter was, and she told me her tragic tale. “The two of us, my husband and I, migrated here along with our young daughter. We were from Hyderabad. There was a boy there with whom we had agreed to marry her. When she was still young they began to insist on the marriage. We told them, bring the groom here, and we’ll have her married, but she will continue to live with us. They groom and his father came. The marriage was performed. Then my daughter’s father passed away. We only had one daughter, and no other children. My son-in-law tricked her into going back to Hyderabad with him. He deceived us and took her away with him secretly. Now I am alone in my grief. I’ve complained to the government.” She felt somewhat better when I promised her that I would look into this once I was back in Hyderabad. “Inshallah, once I am there I will definitely find out where she is, and then I will let you know where she is and how she is.” She took me to her house. She heated some water, gave me a towel and some soap, and then offered me food…
When we began to run low on supplies the day of our departure was fixed, and Abid Ali sahib announced that we would be leaving the next morning. He reserved spaces for all of us in a car while I went to perform a salaam in the sacred precincts. God, God! First, there was the day that we came to radiant Medina. And now, this day, I am on my way to say my farewell prayers. …
I shed tears of sorrow, and what sort of tears were they?
How the blood of my desires flow, having turned to water!
Roye ham yaas me us rang ka rona kaisa
Pani ho ho ke baha khoon-i tamanna kaisa
In Mecca
…Whenever a beggar, male or female, comes into the Sacred Precincts and begins to beg, a policeman immediately arrives and, putting a gentle hand on their back, guides them to the exit. They ask for alms with the greatest humility. Even at night, the Kaaba is resplendent thanks to the electric lighting placed there. Glory be to God.
One day I was in the Sacred Precincts when a vast multitude suddenly entered the place, umbrellas extending in every direction. The group entered the Kaaba. I asked someone who they were. I was told that Sultan Ibn-i Saud sahib has come. A few moments later, there was a great tumult. People were fleeing in every direction. I asked again, what’s happening now? They said someone had tried to attack Sultan Ibn-i Saud and had been caught. Thanks be to God, that the assault was unsuccessful.
Sultan Ibn-i Saud himself washed the Kaaba in perfumes, sandal, musk, amber, saffron, rose, and who knows what else. When the washing was finished the fragrant water he used was brought out. I too drank from that water. That is, al-hamdu lillah, Allah gave me it to drink. People were even selling the palm-frond brooms that were used in the cleaning. I bought one. Allah has bestowed on me all of his blessings.
I inquired whether or not the doors of the Sacred Ka’ba were ever opened. I learned that, yes, they were opened, but that there was no fixed time for this. This is called the dākhilī, or entry. At this time, you can pay a fee and go inside. It was by God’s glory, His divine power, and His great grace that I happened to be sitting in the Sacred Precincts when one of His servants came to inform me that the dākhilī was happening at that very moment. I was overcome with joy. By God’s grace, I happened to have a few rupees with me. I got up and ran. There were two guards, beautifully dressed, standing at the door. I put three rupees into their hands and they gave me leave to enter. By God’s grace, I was blessed to obtain a dākhilī. …
حج کا سفر
اقتباس ماخوذ از صفحہ ۴۵۰
دوسرے دن بقر عید تھی۔ سب نے مل کر نماز پڑھی اور عید ملے۔ خدا کافضل اور کرم ہوا کہ ایک تو صحت کی خوشی ہوئی، دوسری عید کی، تیسری سب سے بڑی خوشی یہ ہوئی کہ اللہ تعالیٰ نے ساتھ خیر کے برخور داری محمدی بیگم کو نعم البدل عطا فرمایا۔
پانچ ماہ میں جو دہلی میں رہتا ہوا حاجی صاحبان حج و زیارت سے واپس آگئے تھے۔ بعض نے کہا بھی کہ ان کو تمہیں روک کر کیا ملا۔ آخر تم وہاں تو نہیں جاسکیں۔ اب مجھے حیدر آباد آنا تھا۔ حیدر آباد آئی۔ انگلستان سے نومولود کی تصاویر اور خیریت سے رہنے کے خطوط برابر آتے رہے جن سے اطمینان رہا۔ محمدی بیگم جو وہاں کے حالات کے بہت دلچسپ خطوط بھیجتی رہی ، وہ میں اپنی عصمتی بہنوں کی دلچسپی اور معلومات میں اضافہ ہونے کی غرض سے رسالہ عصمت میں درج کرواتی رہی۔ سب بہت شوق سے ان کو پڑھتے اور خطوں کی دیر ہوتی تو ان کو انتظار رہتا۔
میرے حج کو جانے کو انہوں نے یہ اطمینان مجھے کہلا کر روکا تھا کہ اب کے سال ہم تم مل کر چلیں گے۔ لیکن خدا معلوم ان کو سمندر سے خوف معلوم ہوتا تھا کہ جانے کے نام سے ڈرتے تھے۔
حج کی سعادت
آنکھ بند کرتے دوبارہ حج کا موسم آگیا اور میرے دل کی عجیب حالت تھی کہ اڑ کر پہنچ جائوں۔ بے قراری کا یہ عالم تھا کہ کسی کام پر دل نہ لگتا۔ راتوں کی نیند اچاٹ تھی۔ بس نہیں چلتا تھا کہ کیا کروں۔ جوں جوں حج کا زمانہ قریب آتا، آتشِ شوق بھڑکتی رہتی۔ ضبط کا یارا نہ رہا۔
میری کوشش یہ تھی کہ یہ راضی ہو جائیں۔ ان کی کوشش یہ تھی میں رک جائوں۔ بھائی احتشام الدین صاحب سے کہا کہ اتنا لمبا سفر کس طرح کریں گی۔ آپ ان کو روکئے۔ آپ کی شاید سن لیں۔
درحقیقت میں ایک ایک لفظ بھائی کا قبول کرنے کو تیار تھی لیکن جب انہوں نے میرا عندیہ لینا چاہا، میں نے صاف کہہ دیا کہ بھائی میں آپ کی سب سنوں گی، لیکن مجھے روکئے نہیں، اب میں رک نہیں سکتی۔ انہوں نے کہا اب ان کو روکنا بے کار ہے، جانے دیجئے۔
اندر اندر میں نے سب تیاری کرلی تھی اور رات دن اسی فکر میں تھی کہ یہ کام بغیر کسی کی مدد کے کیسے ہوگا۔ میاں نعیم الحق سے کہتی تووہ بعض کاموں میں ڈرتے ڈرتے مدد دیتے کہ یہ ناراض نہ ہوں، مثلاً معلم بدر الدین کے پاس جانا آنا، سفر کی معلومات حاصل کرنا کہ قافلہ کب روانہ ہوگا، اس میں شرکت کی کیا شرائط ہیں، جہاز کب روانہ ہوگا، بمبئی کب روانہ ہوگا، کہاں ٹھہریں گے، وغیرہ وغیرہ۔ یہی ادھیڑ بُن تھی اور طرح طرح کی سخت پریشانیاں، خواب میں کیا دیکھتی ہوں کہ میں ایک بزرگ ہستی کے ساتھ سفر کررہی ہوں۔ ان کی انگلیوں سے ریتی اور پانی کی پھوار اڑ رہی ہے۔ میں اور بیویوں سے ان کی تعریف کررہی ہوں کہ وہ ایسے بزرگ ہیں۔ خواب کی تعبیر سوچتی رہی، کہاں کا سفر ہے۔ کون بزرگ ہیں، سمجھ میں نہ آیا۔
میری عقل ہی کیا جو رہبری کرتی کہ میرے مرشد و ہادی حضرت پیر جماعت علی شاہ صاحب کا تصرف ہے، مرشد کامل ہو تو ایسا ہو۔
اللہ کا لاکھ لاکھ شکر و احسان ہے کہ جب کوئی پریشانی اس کے بندوں کو لاحق ہوتی ہے وہ اطمینان دلاتا ہے۔ اس کا کلام ہے کہ ان مع العسر یسراً ان مع العسر یسراً۔ ہر سختی کے بعد آسانی ہے۔ اس کے فضل و کرم کے امیدوار رہو۔ ایک بہت بڑی پریشانی رقم کی تھی کہ دہلی میں مَیں نے ایک مکان فروخت کرکے حج کے مصارف کے واسطے رقم منگوائی تھی۔ مکان کی رقم دہلی میں مل گئی لیکن یہاں آنے میں دیر پر دیر ہورہی ہے، اور دھڑکا یہ ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ قافلہ روانہ ہوجائے میں حیران پریشان رہ جائوں۔
اللہ کو مسبب الاسباب جانتے اور مانتے ہوئے میری پریشانی روز بروز بڑھ رہی تھی، حتیٰ کہ قافلے کی روانگی کی مجھے اطلاع مل گئی۔ بے خبر انسان تجھے خبر نہیں کہ قدرت کیا تماشا دکھاتی ہے اور کس کی کشش اپنی طرف کھینچ رہی ہے۔
حالت یہ ہے کہ صبح کو امید بندھتی ہے، سارا دن انتظار میں گزرتا ہے، رقم کا پتا نہیں، شام کو مایوس ہوکر بیٹھ رہتی ہوں۔
سامان سب تیار ہے، بندھا رکھا ہے۔ ٹیکہ چیچک کا اور ہیضے کا لگوا چکی ہوں، سارے انتظامات مکمل ہیں۔ ذرا سی بات نے اٹکا رکھا ہے۔
اتنے میں صبح امید طلوع ہوئی۔ میں حیران پریشان بیٹھی تھی کہ میری ایک دلی دوست کے فرزند برخوردار سید مظہر حسین آئے۔ وہ بہت خوش تھے کہ خالہ اماں حج کوجارہی ہیں۔
جب میں نے رقم کی دیر کا ذکر کیا تو بے ساختہ بولے، خالہ اماں میرے پاس پیسہ بے کار رکھا ہے، آپ لے جایئے۔ میں نے تکلفاً انکار کیا، انہوں نے نہ مانا، اصرار کرکے رقم لینے چلے گئے اور تھوڑی دیر میں اپنی جمع پونجی بغیر کسی تمسک کے، بغیر کسی رسید کے مجھے لاکر دے دی۔ میںحیران تھی کہ خدایا تو نے کیسا رحمت کا فرشتہ بھیج دیا جس نے بے طلب خوشی خوشی لاکر رقم میرے حوالے کردی۔
ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے خشک دھانوں میں مینہ پڑ گیا، دل تازہ ہوگیا، جان میں جان آگئی، ہمت بندھی اور ان کے حوالے میں نے رسید اور کچھ زیورکئے۔ بہت اصرار کے بعد انہوں نے لے لئے اور میں نے اپنے شوہر سے کہا کہ رقم جو انشاء اللہ صبح و شام میں آنے والی ہے مظہر حسین کو فوراً ادا کردینا اور ایک کمال یہ ہوا ایک بیوہ عورت حسین بی سونے کا زیور پہنے ہمارے محلے میں رہتی تھی۔ وہ اپنی مرغی ڈھونڈنے آنکلی۔ میں نے اس سے کہا، حسین بی، یہ زیور پہننے سے کیا حاصل ہے، سب بیچ دو اور حج کو جائو۔
اس نے کہا، میں چلوں تو آپ بھی چلیں گی؟ میں نے اطمینان سے کہا، میں تو جارہی ہوں، تم چلو نہ چلو، میرا مطلب یہ ہے کہ زیور کے بدلے تم حج کرلو، اس کے دل پر اس بات کا بہت اثر ہوا اور بولی: اچھا بی، میں چلتی ہوں۔ گھر جاکر اس نے سب سے اپنا ارادہ ظاہر کیا، سب نے اس کی تائید کی کہ ایسا موقع پھر نہیں ملے گا۔ تمہاری خوش قسمتی ہے، ضرور جائو۔ آناً فاناً اس کا بندوبست ہوگیا اور اس نے رقم لاکر مجھے دے دی کہ رکھ لو، میں جارہی ہوں۔
کیا خدا کی شان ہے، اس کی قدرت ہے۔ کرم پر کرم ہو رہا ہے، نوازشوں کی بوچھاڑ ہو رہی ہے۔ اس غریب کا بھی حج اور مدینہ ہوگا جس کا شان و گمان بھی نہ تھا۔ میں نے خیال کیا کہ اس نے اپنا زیور بیچا ہے۔ میں بھی اپنی چوڑیاں کیوں نہ بیچ دوں، میں نے ثواب کے خیال سے ہاتھوں کی طلائی چوڑیاں فروخت کردیں اور رقم تو مجھے کیا ملی تھی کہ ہفت اقلیم کی بادشاہت مل گئی تھی۔ خدا نے غریب سے چھپر پھاڑ کر دی تھی۔ حج اور مدینہ شریف جانے کے واسطے سب سے زیادہ دل کی تڑپ ہوتی ہے، اگر یہ ہو تو اللہ سب کروا دیتا ہے۔ گلبرگہ شریف کی ایک بیوی کے ساتھ ان کے ایک عزیز جہاز میں سوار کروانے آئے تھے، ان کا دل جہاز سے اتر جانے کو نہ چاہا، بیٹھے رہے حتیٰ کہ جہاز روانہ ہوگیا۔ جب لوگوں کو یہ معلوم ہوا تو چندہ کرکے ان کا کرایہ ادا کردیا، میری آنکھوں دیکھی بات ہے کہ ان کا حج اور مدینہ بالکل مفت میں ہوگیا۔ محلے میں اور لوگوں کے علاوہ جو اپنے ملاقاتی تھے ڈاکٹر ظفر حسین مرحوم کی بیوی بھی رہتی تھیں، وہ اکثر بڑی محبت اور اخلاق سے ملتیں۔ میں ان کے ہاں جاتی وہ میرے ہاں آتیں، وہ بڑی دلچسپی سے محمدی کے خط پڑھتیں جو رسالہ عصمت میں چھپتے تھے۔ ان کو ہم لوگوں سے ملنے کا مدت سے اشتیاق تھا۔ اسی طرح نانا ابا صاحب کی اور ماموں صاحب کی کتابوں کو پڑھنے والے ان کے خاندان کے ہر فرد سے ملنے کے مشتاق رہتے ہیں۔
ظفر حسین صاحب کے ہاں میں نے ان کی ایک کم سن لڑکی کو بہت کام کرتے دیکھا اور ان سے کہا کہ چھوٹی سی بچی سے آپ اتنا کام کرواتی ہیں۔ وہ بولیں، ہاں، آپا، کام کی عادت اس واسطے ڈالی ہے کہ خدا معلوم اس کی قسمت کیسی ہو۔ میرے سفر کے موقع پر بھی یہ بیوی موجود تھیں اور وہ لکھنؤ والی حسین بیوی جن سے دہلی کے دواخانے میں ملاقات ہوئی تھی، وہ بھی ان دنوں حیدر آباد آئی ہوئی تھیں۔ بیچاری سے وہ آخری بار ملنا تھا۔ اس کے بعد نہ وہ حیدر آباد آئیں نہ ملنا ہوسکا۔ غرض روانگی کے مبارک دن سب عزیز اور ملاقاتی جمع تھے۔ بدر کی والدہ صاحبہ اور ہمشیرہ نے بہت کام کیا۔ سارا گھر مہمانوں سے بھرا ہوا تھا۔ میاں جمیل حسین بھی انگلستان سے آئے ہوئے تھے، حیدر آباد ہی میں تھے اور میرے سفر حج سے بہت مسرور تھے۔ سب نے مجھے امام ضامن باندھ کر خدا حافظ کہہ کر رخصت کیا۔ ہماری موٹر بھی اس وقت موجود تھی اور یہ کہہ رہے تھے کہ اسی میں سوار ہو۔ لیکن میری بچپن کی دوست اور پڑوسن عبدالکریم صاحب ناظم دارلقضاء کی بیٹی خدیجہ بیگم نے بہت کہا کہ ہماری موٹر میں چلو۔
میاں جمیل حسین کی موٹر بھی دروازے پر تھی لیکن میں خدیجہ بیگم کی موٹر میں سٹیشن نام پلی پہنچی، ویٹنگ میں ہم اترے، وہاں بہت سی بیویاں خدا حافظ کہنے کو پہلے سے موجود تھیں۔ سب آبدیدہ تھے اور میں خدا کے فضل سے شاد تھی کہ اللہ نے میری مراد پوری کی۔میاں جمیل حسین نے سٹیشن کی رکشا منگوا کر مجھے اس میں سوار کرا دیا اور وہ ساتھ ساتھ چلے۔ پردہ دار بیویوں کے لئے ویٹنگ روم سے ریل کے ڈبے تک رکشے میں مکمل طور پر باپردہ جانے کا انتظام تھا اور بھی جو لوگ تھے، عبدالرب صاحب اور خدیجہ بیگم کے شوہر، اپنے دوسرے عزیز مرد اور عورتیں، سب ریل تک آئے۔ ریل کا ڈبہ میرا منتظر تھا۔ لیکن اس میں دو یورپین عورتیں بیٹھی تھیں۔ جوں ہی میری رکشا اس تک پہنچی وہ کھڑی ہوگئیں۔
میرے استقبال کے لئے؟ نہیں نہیں، توبہ، مجھے اندر آنے سے روکنے کو انہوں نے اپنے دونوں ہاتھ دروازے پر رکھ دیئے اور ناراض ہونے لگیں۔ ریل کوئی دم میں چھوٹنے والی تھی۔ میاں جمیل حسین نے بدقّت مجھے سوار کرایا۔ میں ہزار غنیمت جان کر ڈبے میں داخل ہوئی اور سیٹ پر جا بیٹھی۔ امام ضامنوں سے بازو بھرے ہوئے اور پھولوں سے لدی پھندی۔ خدا معلوم شاید وہ عورتیں مجھے دیوانہ سمجھ رہی ہوں گی۔ اطمینان سے بیٹھ کر میں نے سب ایک نظر ڈالی۔ سب حسرت سے مجھے تک رہے تھے اور خداحافظ کی آواز کانوں میں آرہی تھی۔ اتنے میں انجن نے سیٹی دی، وہ اپنی بولی میں مبارکباد دے رہا تھا۔ ریل رینگنے لگی۔ اس کے ساتھ ساتھ خدا حافظ کہنے والے بھی اپنے قدم بڑھانے لگے، رومال ہلانے لگے۔ جب سب دور ہوگئے تو میں نے برقع اتارا، امام ضامن اور پھولوں کے ہار الگ رکھے۔
میری ہم سفر بیویوں کا غصہ فرو ہوچکا تھا۔ انہوں نے اپنی ٹفن باسکٹ سے سنگترے اور سیب ایک رکابی میں رکھ کر مجھے پیش کئے۔ میں نے شکریہ ادا کرکے لے لئے۔ انہوں نے انجیل مقدس نکالی، تلاوت کرنے لگیں۔ مجھے اپنے قرآن شریف کا خیال آیا کہ وہ کہاں ہے۔ دیکھوں تو اس کا پتا بھی نہیں۔
19
455
حجاز کا سفر
دل دھک سے ہو گیا کہ ہر سفر میں قرآن شریف ہرجگہ اپنے ساتھ رکھتی ہوں۔ یہ سفر ایسا بھاگڑ کا ہوا کہ سب سے ضروری چیز ہی بھول گئی۔ اس میں ٹیکوں کے صداقت نامے اور ضروری کاغذات بھی تھے۔ اب کیا کروں۔ کیونکر وہ قرآن شریف آئے۔ ریل فراٹے بھر رہی ہے۔ سٹیشن چھوڑتی، لانگتی پھلانگتی بھاگی جارہی ہے۔
اے اللہ، تیرے گھر کے سفر میں پریشانی میرا پیچھا نہیں چھوڑتی۔ کوئی تدبیر سمجھ میں نہیں آتی۔ خدا خدا کرکے ریل رکی تو میرے بھانجے میاں نعیم الحق جو میرے ساتھ تھے، نظر آئے۔ ان کو اس واسطے ساتھ لیا تھا کہ کسی نے فتویٰ دیا تھا کہ محرم اگر جہاز میں سوار کروا دے تو شرعی حیلہ پورا ہوجاتا ہے۔
ان سے میں نے کہا، میاں، قرآن شریف اور سب ضروری کاغذات گھر میں رہ گئے۔
انہوں نے جواب دیا کہ میں یہیں رہ جاتا ہوں۔ لے کر دوسری ٹرین سے آپ کے پاس آئوں گا۔ ہاں، بیٹے، اس کے سوا چارہ نہیں۔ اب میرا اطمینان ہوا۔ مگر خدا کی راہ میں شیطان برابر روڑے اٹکاتا رہتا ہے۔ ریل چلی، میں ان کو دیکھتی رہ گئی۔ ان کے جانے کے بعد خیال آیا کہ ٹکٹ، اوہ… وہ تو ان ہی کے پاس تھے۔ غضب ہوگیا۔ دوبارہ میرا دم خشک ہوگیا اور دعا کرنے لگی کہ خدایا، تو ہی کارساز ہے۔ بھلا دینا شیطان کا کام ہے۔
مجھے طرح طرح کے پریشان خیالات نے گھیر لیا۔ میں تنہا ہوں، کوئی مرد ہم سفر نہیں۔ خدا معلوم میاں نعیم کون سی ریل سے روانہ ہوں اور میں ان کو کب دیکھوں۔ وہ مجھے بمبئی میں کہاں تلاش کریں گے۔ رات کو واڑی پر ریل بدلی جائے گی۔ ٹکٹ پوچھیں گے۔ خدا جانے اتار دیں، کہاں ٹھہروں گی۔ واڑی سے ٹکٹ کون دلوائے گا۔ بمبئی میں مجھے معلم صاحب تک پہنچائے گا وغیرہ وغیرہ۔ انسان بڑا بے صبرا ہے۔ وہ یہ نہیں خیال کرتا کہ س راستے پر میں جارہاہوں اس میں پریشانی کا بات ہی نہیں۔ وہ جو کرے گا بہتر کرے گا۔ سب آسان ہوجائے گا۔
رات دن گردش میں ہیں سات آسماں
ہو رہے گا کچھ نہ کچھ گھبرائیں کیا
ان مع العسر یسراً انہی پریشانیوں میں گھری کشاں کشاں چلی جارہی تھی کہ ریل نے دم لیا اور ایک آواز جانی پہچانی میرے کان میں آگئی۔ بیگم! میں نے جلدی سے دیکھا، کون؟ دیکھوں تو شاکر علی فرشتہ ٔ رحمت بنے کھڑے ہیں۔ میں ہوں۔ نمی میاں تو چلے گئے۔ میں واڑی تک آپ کے ساتھ ہوں۔ آپ کے جانے کے بعد میرا دل نہیں لگے گا۔ میں شاکر کے بیٹے ذاکر کے پاس جارہا ہوں۔ واڑی پر ذاکر آئے گا۔ ان الفاظ میں وہ قوت تھی کہ فکر دور ہوگیا۔ ایک تو اپنا معتبر ساتھی مل گیا۔ دوسرے واڑی پر ریل بدلنے میں مدد دینے کا انتظام ہوگیا۔ اب ایک فکر ٹکٹ کا رہا۔ اللہ مالک ہے۔ پریشانی ہوتی ہے۔ دل کو مضبوط کرتی ہوں۔
اب ریل شب کے گیارہ بجے واڑی پہنچی۔ ایک ساعت نہ گزری تھی کہ کھڑکی کے قریب سے آواز آئی۔ قیصری بیگم آپ کا نام ہے؟ میں نے گھبرا کر کہا، ہاں، کیا کام ہے؟
حیدر آباد سے تار آیا ہے کہ آپ سے ٹکٹ نہ مانگا وہاں موجود ہے۔ جان میں جان آئی۔ اللہ کا شکر ادا کرتی رہی۔ شاکر علی اور ذاکر دونوں ریل بدلوانے میں مدد دینے آ موجود ہوئے۔ دل کو تقویت حاصل ہوئی۔
سامان اتارا۔ دوسری ریل میں مجھے اور حسین بی کو بٹھایا اور دونوں جب تک ریل ٹھہری رہی، میرے ہی پاس رہے۔ خدکا احسانِ عظیم ہے۔ وہ اپنی قدرت سے کس طرح کام بنا دیتا ہے۔ مجھے شاکر ماموںکی خبر بھی نہ تھی۔ اسی نے ان کے دل میں یہ بات ڈالی کہ اسی ریل سے سوار ہوں اور ذاکر ان کو لینے آجائے۔ ٹکٹ کا معاملہ آسانی سے رفع دفع ہو جائے۔ ’’خدا حافظ! خدا حافظ‘‘ شاکر اور ذاکر دونوں کہتے ہوئے ریل سے اتر گئے۔ ریل بمبئی کی جانب رینگنے لگی۔ آن کی آن میں فراٹے بھرنے لگی۔
اب اگر خیال تھا تویہ کہ بمبئی میں کس سٹیشن پر اتروں اور حیدر آبادی ٹانگے کو کہاں تلاش کروں۔ میاں نعیم مجھے کہاں ملیں گے اور کب آئیں گے۔ تگ و دو میں رات گزری، صبح نمودارہوئی۔ آخر بمبئی کا سٹیشن آیا۔ ریل ٹھہری اور جیسے ہی ریل رکی چند آدمی آموجود ہوئے اور سوال کیا۔ آپ حج کو جارہی ہیں؟ جی ہاں۔ میں نے جواب دیا۔ حیدر آباد سے آرہی ہیں؟ جی ہاں۔
تو بس آیئے۔ ہم آپ کا سامان اتار کر آپ کو لے چلتے ہیں۔ خدا آپ کا بھلا کرے۔ چلئے۔ ہم دونوں ان کے ساتھ ہوئے۔ انہوں نے سامان جو اتارا تو ایک ہلکی سی پریشانی آئی اور ذرہ سی دیر میں وہ دور بھی ہوگئی۔ وہ یہ کہ حیدر آباد میں کسی نے میرا سامان تلوایا نہیں تھا۔ سامان زیادہ تھا، آدمی صرف ہم دو۔ انہوں نے سامان تول کر کہا، بارہ روپے محصول دیجئے، وہ کیوں؟
جناب! سامان بہت ہے۔ آپ تلوا لیتیں تو بہتر تھا۔
حج کمیٹی والوں نے کہا، ان کو ایک دو روپے دے دیجئے، سامان چھوڑ دیں گے۔ ایک ذرہ میں نے ان کے الفاظ پرتوقف کیا اور مضبوط ہوکر کہا، خدا کی راہ میں جاتے ہیں، رشوت تو نہیں دیں گے۔ لیجئے بارہ روپے۔
حج کمیٹی والوں نے کہا آپ بگھی میں بیٹھ جائیں۔ قافلہ صابو صدیق کی سرائے میں ٹھہرا ہے۔ ہم وہاں لے چلتے ہیں۔ معلم کون ہے آپ کا؟
میں نے کہا بدرالدین صاحب۔ آپ ان سے کہہ دیجئے کہ قیصری بیگم حیدر آباد سے قافلے میں شامل ہونے آئی ہیں۔ اچھی بات ہے۔ لیجئے ہم اندر جاکر کہہ آئے۔ اب آپ اتر کر تشریف لے جائیں۔ ہم دونوں اندر پہنچے تو دیکھتے ہی معلم صاحب نے ایک صاحب سے فرمایا کہ آپ ان کو اپنی خالہ صاحبہ کے پاس لے جایئے۔
ایک صاحب جن کا نام عابد علی صاحب تھا، پربھنی کے رہنے والے مجھے اور حسین بی کو اپنے ساتھ بالاخانے پر لے گئے۔
یہاں ایک کشادہ کمرے میں ایک گوشے میں سفید چادر کا پردہ لگا ہوا تھا۔ اس کے پیچھے ایک نحیف و ناتواں بیوی بیٹھی تھیں جو حج کو جانے والی تھیں ۔ عابد علی صاحب مجھے پہنچا کر نیچے چلے گئے۔
بعد مغرب وہ اوپر آئے اور بولے، لایئے، ہم آپ کا سامان دیکھیں۔ آپ کیا کیا لے جارہی ہیں؟ اور سامان دیکھ کر تعجب کرنے لگے کہ اتنا سامان کیا کریں گی۔ ہلکےپھلکے رہیں تو بہتر ہے کہ عبادت کرنے جارہے ہیں۔ سامان کی حفاظت کون کرتا ہے۔ یہ تو سب آپ کو الگ کردینا پڑے گا۔ انہوں نے بالکل مختصر سامان مجھے دیا اور باقی جو آرام پہنچانے والی چیزیں میں نے خیال کرکے رکھی تھیں، الگ کردیں۔ مثلاً سفری پلنگ، کپڑے کی آرام کرسی، تکیہ چار پانچ جوڑے کپڑے کے، دو تین برقعے، دری چادر رضائی، ایک چاندنی، سوتی رسی کا ایک بنڈل، لوٹا، گلاس، رکابیاں، پیالے، چائے دان، ایک ہلکی سیلابچی، کھانے پکانے کا مختصر سامان ایک ٹوکرے میں مجھے ساتھ لینے کو دے دیا۔ دو روپیوں کی انہوں نے گنیاں بنوا دیں کہ ان کو حفاظت سے رکھ لوں۔ ہم نے قرآن شریف کی بار بار تلاوت کی لیکن جب حج کو چلے تو اتنا بھی خوشی میں یاد نہ رہا کہ پاک پروردگار نے فرما دیا ہے کہ وتزو دوا فان خبر الزاد التقویٰ۔ مجھ گناہگار کو یاد نہ رہا اور لوگوں کے کہنے سے سامانِ سفر درست کرلیا۔ اگر ہدایت پر عمل کرتی تو بوجھ نہ لادتی۔ بارہ روپے بچ جاتے جو اور کام آتے۔ انسان اپنے ہی اعمالوں کی وجہ سے ٹھوکریں کھاتا ہے۔
قرآن کو بھولنے کی وجہ سے اتنی پریشانی اٹھانی پڑی۔ ورنہ میاں نعیم کیوں جاتے۔ ٹکٹ ان کے پاس کیوں رہ جاتا۔ خدا نے اپنی رحمت سے سب کام درست فرما دیئے۔
میاں نعیم کی طرف سے جو فکر تھا وہ ان کے آنے سے دور ہوا۔ خیال تھا کہ اگر میں جلد روانہ ہوگئی اور وہ جہاز روانہ ہونے کے بعد آئے تو بڑا حرج ہوگا۔ میں نے فالتو سامان ان کے حوالے کردیا کہ واپس لے جائیں۔ دل کو قدرے سکون میسر ہوا۔ دوسرے دن میں نے صابو صدیق صاحب کی سرائے کا معائنہ کیا۔ سب طرف گشت لگایا۔ دیکھا بھالا۔ عابد علی صاحب نے اطلاع دی کہ لوگ پاسپورٹ لے رہے ہیں۔ آپ بھی چل کر لے لیں۔ میں باہر نکلی تو دیکھا کہ کمرے کے سامنے ایک جم غفیر ہے۔ پاسپورٹ لے کر نکل رہے ہیں۔ خیر خدا کی مدد سے ہم کو پاسپورٹ ملا جس کی ہیبت تھی کہ اب تک پاسپورٹ نہیں ہے۔ صرف تین روپے اس کے دینے پڑے۔ دوسرے کمرے میں ایک میم صاحب ٹیکوں کے صداقت نامے کی تنقیح کررہی تھیں۔ وہاں بھی جانا ضروری تھا۔ اس میم نے بہت پریشان کیا۔ ہمارے صداقت نامے کو منظور نہیں کرتی، اس پر دستخط نہیں کرتی اور ضد کررہی ہے کہ دوبارہ ٹیکہ لگوائو۔ خدا معلوم اس سے اس کا کیا مقصد تھا۔ بہت رد و کد کی۔ بڑی مشکل سے اس سے پیچھا چھوٹا۔
بروقت بھی لوگوں نے ٹیکے لئے لیکن اس سے راستے میں تکلیف رہتی ہے۔ پہلے ہی لے کر صداقت نامہ رکھنا چاہئے۔
شام کو عابد علی صاحب ایک آدمی کو لائے۔ اس کو اجرت دے کر انہوں نے سامان پر میرا نام لکھوا دیا۔ کیوں کہ نام نہ ہو تو جہاز میں اپنے سامان کی شناخت مشکل ہوتی ہے۔ سب سامان ایک دم بھر دیا جاتا ہے۔ہر جگہ جاکر ناموں کی شناخت سے سامان حاصل کیا جاتا ہے۔ عابد علی صاحب کو سفر کی بہت معلومات تھیں۔ اللہ کا شکر و احسان ہے کہ اس نے ایسا ساتھی دے کر محرم کا فائدہ اس گناہگار کو بخشا۔ اس سفر میں اور ہر سفر میں عورت کو محرم کی ضرورت ہے۔ عابد علی صاحب نے مجھے خوشخبری سنائی کہ حضرت پیرو مرشد جماعت علی شاہ صاحب بھی اسی جہاز سے سفر کررہے ہیں۔ میرا دل باغ باغ ہوگیا اور مجھے اپنا خواب یاد آگیا جو اللہ کی طرف سے مجھے بشارت دی گئی تھی کہ ایک بزرگ کے ساتھ میں سفر کررہی ہوں، ان کی انگلیوں سے ریت اور پانی کی پھوار اڑ رہی ہے۔
خدا کا احسان کہ بشارت پوری ہوئی اور میرا دل جذبۂ تشکر سے شاد ہوا کہ اللہ نے اپنی طرف سے محرم کی کمی کو پورا کردیا۔ میں اب اپنے پیر و مرشد کے ساتھ سفر کررہی ہوں۔ تیسرے دن علی الصباح روانگی تھی۔ علی الصباح ہی صبح کاذب کے وقت ٹانگہ آگیا۔ نمی میاں کہیں باہر گئے ہوئے تھے۔ ان کی راہ دیکھتی تو دیر ہو جاتی۔ سوار ہو جانا پڑا۔ پردے لگے ہوئے تھے، برقعے اوڑھے ہوئے تھے۔ حسین بی، عابد علی صاحب کی خالہ اور میں سب ایک ہی سواری میں سوار ہوئے۔ عابد علی صاحب سامنے بیٹھے۔ کیا سہانا وقت تھا۔ عجیب دلکش منظر تھا۔ وہ نورانی وقت اعلیٰ مقاصد لئے ہوئے صاف ستھرے لباسوں میں عازمین حج سوار تھے، ایک کے پیچھے ایک ٹانگہ۔ چڑیاں چہچہا رہی تھیں۔ مبارک ہو، مبارک ہو، دلوں کے نیک مقاصد بر آئے، مبارک ہو۔ دلوں کی یہ حالت تھی کہ خوشیوں سے بلیوں اچھل رہے تھے۔ اللہ کی رحمت برس رہی تھی۔ قسم قسم کی سواریاں، بگھیاں، ٹانگہ، ٹم ٹم، فٹن، موٹریں سب اسی طرف ہمارے پیچھے چلی آرہی تھیں۔ سب شاد شاد، بشاش، مسکراتے چہرے لئے ہوئے۔ آخر ایک گیٹ پر آکر رکے۔ مجھے ایک بار معلوم ہوا تھا کہ بمبئی میں قرنطینہ ہے اور بھپارہ گھر بھی ہے۔ یہ دونوں پل صراط سے کم نہیں۔ بھپارہ گھر میں ایک بڑا دوائوں کا حوض ہے جس پر بڑا چھلنا لگا ہوا ہے۔ جب لوگ بھپارہ گھر پہنچتے ہیں تو اپنے کپڑے اتار کر اس حوض میں ڈالے جاتے ہیں، وہ دوائوں میں بھیگ جاتے ہیں اور دوائوں کی بدبو میں بس کر ان کا عجب حال ہوتا ہے۔ اوپر جو چھلنا لگا رہتا ہے، اس سے حاجیوں پر گرم گرم پانی دوا کا گرایا جاتا ہے۔ جب اس سے وہ بھیگ جاتے ہیں تو وہ بھیگے ہوئے کپڑے پہن لیتے ہیں جن سے بخار نہ آنا ہو تو آجائے۔ گرم گرم پانی سے نہائے، ٹھنڈے کپڑے بھیگے ہوئے پہنے، طبیعت تھکی ہوئی کسلمند ہوتی ہے، اب ڈاکٹری معائنہ ہوتا ہے اور خواہ مخواہ چاہے تندرست ہی کیوں نہ ہو ان کو ستانے کی غرض سے قرنطینہ میں روک دیا جاتا ہے۔ اس عرصے میں جہاز روانہ ہوجاتا ہے اور حاجی مصائب کا شکار ہوئے بمبئی میں پڑے سڑے ہیں۔
یہ اور اسی قسم کے اور مصائب میرے کانوں میں بسے ہوئے تھے اور بار بار شیطان ان کو تازہ کرکے ڈرایا کرتا تھا کہ جا تو رہی ہے، ان سب باتوں کے واسطے تیار رہ۔ خدا کی راہ میں سارے مصائب پڑیں گے۔ جب تو خدا جانے کب اور کس جہاز سے جائے یا نہ جائے۔ لیکن خدائے پاک کا احسان عظیم ہے، اس کا شکر کس طرح ادا کروں کہ ہم کو تو اللہ نے تکلیف سے بچایا۔ اب موسم صاف اور خوشگوار تھا، نہ بخار نہ بھپارہ گھر اور قرنطینہ، دعائوں کی برکت سے اللہ نے صابن میں سے تار کی طرح آسانی سے سب کام کرا دیئے۔
تو ہم گیٹ پر جاکر اترے اور اندر ایک کشادہ مکان کے زبردست ہال میں داخل ہوئے جس میں سب طرف قرینے سے بنچیں بچھی ہوئی تھیں۔ سب اتر کر ان پر آرام سے جا بیٹھے۔ اللہ کے مہمانوں کے ہاتھوں میں پاسپورٹ تھے۔ یہاں پاسپورٹ کی چیکنگ ہونے کے بعد اسی ہال کے ملحقہ دوسرے ہال میں گئے۔ وہاں بھی اسی طرح بڑی بڑی بنچیں پڑی ہوئی دیکھیں۔ سب ان پر جا بیٹھے۔ ایک میم صاحبہ جو ڈاکٹر تھیں، نمودار ہوئیں۔ وہ مسکراتی ہوئی سب طرف باری باری سے آئیں اور برائے نام انہوں نے نبض دیکھی۔ ہم بھی ان کو نبض دکھا کر فارغ ہوئے۔ وہ چلی گئیں۔ ان کے جانے کے بعد دروازہ کھلا اور سب اللہ کے مہمان باہر پلیٹ فارم پر آگئے۔ عابد علی صاحب نے ہم کو اپنی طرف کا اشارہ کیا۔ ہم ان کے پیچھے ہوئے اور یہ دیکھا کہ پلیٹ فارم سے ملا ہوا اسلامی جہاز کھڑا ہمارا انتظار کررہا ہے۔ چھ سات کاٹ کی سیڑھیاں مضبوطی سے اس جہاز میں لگی ہوئی تھیں۔ سب ان پر جاکر جہاز میں پہنچ رہے تھے۔ میں نے جہاز میں سوار ہونے سے پہلے صدقِ دل سے اللہ پاک کا شکر ادا کیا اور جہاز میں سوار ہوتے وقت یہ آیت شریف پڑھی: بسم اللہ الرحمن الرحیم: بسم اللہ مجریہا و مرسہا۔ ان ربی لغفور الرحیم۔ جہاز ہو یا کوئی اور سواری ہو، یہ دعا ضرور پڑھنی چاہئے۔ اس کی برکت سے اللہ خیر و خوبی سے سلامتی کے ساتھ سفر طے کراتا ہے۔ اپنی آسمانی کتاب، قرآن مجید میرے سینے سے لگی ہوئی تھی۔ آج مراد پوری ہوئی۔ ہم اندر پہنچے۔ ضروری سامان لاکر قرینے سے رکھ دیا تھا۔ سوتی ڈوری اور چاندنی سے یہ آرام ملا کہ اس سے بہت آرام دہ کمرہ تیارہوگیا جس میں آرام سے بیٹھو، لیٹو، سوئو، جاگو، اپنا گھر ہے۔ میاں نعیم الحق میری روانگی کے وقت نظر نہ آئے تھے۔ ان کو جب سرائے میں معلوم ہوا کہ ہم جہاز میں سوار ہونے چلے گئے تو وہ بھی آگئے۔ میں ان کو ڈھونڈتی ڈیک پر آئی تووہ مجھے پلیٹ فارم پر نظر آئے۔ میں نے انہیں دیکھا۔ انہوں نے مجھے دیکھا۔ میں نے ان کو اشارے سے دوسری طرف سے جہاز پر آجانے کوکہا۔ وہ فوراً پلٹ گئے جس سے معلوم ہوا کہ اب کوئی دم میں آجائیں گے لیکن افسوس کہ وہ ان کا آخری بار ہی نظر آنا تھا۔ اس کے بعد وہ نظر نہ آئے۔ شاید ان کو راستہ نہ ملا۔ ادھر بارہ بجے جہاز روانہ ہوا اور حاجیوں کو لئے ہوئے خدا کے فضل سے رینگنے لگا۔ سب کے دل جذبۂ تشکر سے لبریز تھے اور زبانوں پر یہ مبارک کلمہ تھا: لبیک اللھم لبیک لاشریک لک لبیک ان الحمد والنعمۃ لک والملک لاشریک لک۔ سب کے دلوں کو سکون و اطمینان میسر آیا۔ خوش خوش نہال نہال جہازِ اسلامی میں چلے جارہے ہیں۔کیسا شکر کا مقام ہے۔ کن کن مشکلات سے دوچار ہونے کے بعد اللہ نے اپنی خاص رحمت سے یہ دن دکھایا اور وہ مراد بر آئی جس کی سوائے خدا کی ذات کے کسی سے امید نہ تھی۔
میرے دل کی تڑپ، مشکلات کے سمندر میں غوطہ لگانا، اخراجات کا غیبی امداد سے پہنچنا، راستے کی پریشانیوں سے نجات اور عابد علی سا ہمدرد کفایت شعار تجربہ کار ساتھی سب مجھے ایک زبردست معجزہ معلوم ہورہا تھا۔ بار بار خیال آتا اور شکر ادا کرتی کہ مجھے اللہ نے کس طرح اس مقصد تک پہنچایا۔ شکر کرنا میرے امکان سے باہر تھا اور انسان کی حقیقت ہی کیا ہے جو مالک حقیقی کا شکر ادا کرسکے۔ سب کچھ اس کے ید ِ قدرت میں ہے۔ وہ سب مشکلات کو آسان کرنے والا ہے۔ مقصد برآری اسی کے اختیار میں ہوتی ہے۔ بے شمار انسان ایسے ہیں کہ ان کو اللہ تعالیٰ نے دولت و ثروت دی ہے، وہ اگر چاہیں تو ہر سال حج اور مدینہ کرسکتے ہیں لیکن کیوں نہیں کرسکتے۔ اللہ کو کسی سبب سے منظور نہیں ہوتا۔ ان میں طلب نہیں ہوتی اور طلب ہوتی ہے تو حالات سازگار نہیں ہوتے۔ مدت العمر ارادوں ارادوں میں بسر ہو جائے، حج کو نہ جا سکیں۔ دہلی میں ایک بیوی نے مجھ سے بصد حسرت ذکر کیا کہ وہ نو برس جدہ میں رہنے کے باوجود حج کو نہ جاسکیں۔ میں نے کہا، اس کا کوئی نہ کوئی سبب ضرور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ، ہاں، پاک پیسا نہ تھا۔
میری دیندار بہنو، اگر آپ کو خدا نے مقدور دیا ہے اور حج کرسکتی ہیں تو ضرور کیجئے اور دربارِ اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں اپنی حاضری کو اپنی زندگی کا مقصد جانیے کہ سعادت اور خدا کی برس۔
ایں سعادت بزورِ بازو نیست
تا نہ بخشد خدائے بخشندہ
جب جہاز چلنے لگا تو دوپہر کا کھانا تقسیم ہونے لگا۔ سکون سے کھانا کھایا۔ زہے نصیب کہ اللہ کے مہمانوں کو جہاز کا کھانا ملا اور محو خواب ہوگئے۔ جہاز میں روز حضرت پیر جماعت علی صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے مواعظِ حسنہ ہوتے۔ ایک جماعت ان کے اندازِ بیان سے مستفید ہوتی۔ میلاد شریف کی محفلیں ہوتیں۔ جسمانی اور روحانی دعوت دونوں کے الطاف حاصل ہوتے۔ کسی بات کا نہ اندیشہ نہ غم۔ دن عید کا دن معلوم ہورہا ہے تو رات شبِ برات کا لطف دے رہی ہے۔ اذان کی دلکش آوازیں آرہی ہیں۔ نعت خوانی کے ولولہ انگیز قصائد روح کو تڑپا رہے ہیں۔ سلام پڑھے جارہے ہیں۔ جماعت سے نماز ہورہیہ ے۔ جو مذکر ہے ذکرِ الٰہی ہے۔ رکار کے شیدائی عشق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں مدہوش ہیں۔ جہاں ذکرِ پاک آیا کہ آنکھیں نم ہوگئیں۔ یہاں سوائے اللہ رسول کے ذکر کے اور کام ہی کیا ہے؟ ہر طرح کا آرام ہے۔ بے فکری ہے۔ پکا پکایا مل رہا ہے۔ مزے سے چلے جارہے ہیں۔ کئی ہزار آدمی اسی جہاز سے سفر کررہے تھے۔ سب کا ایک مقصد، ایک آرزو۔ ایک ولولہ، ایک ہی ذوق۔ میں تو سیلانی ہوں، ایک بہن کو ساتھ لے کر سارا جہاز دیکھ ڈالا۔ سب سے اوپر تو جہاز کے کپتان کا کمرہ تھا۔ اس سے نیچے سیکنڈ کلاس کے کمرے جن میں دو پلنگ اوپر نیچے بنے ہوئے۔ سامنے برآمدہ تھا اور صحت میں لوہے کا کٹہرہ لگا ہوا، کھڑے ہوکر سمندر کا نظارہ کرو۔ بمبئی کے ساحل پر جو لوگ سوار کرانے آئے تھے وہ تو وہیں رہ گئے لیکن خوبصورت سفید سبزی مائل، کبوتر سے ذرا بڑے پرندوں کے غول جہاز کے اوپر اور اس کے ساتھ ساتھ اڑتے رہے۔ وہ نہ تھکتے تھے نہ دم لیتے تھے۔ برابر اڑتے رہے، بڑے ہی اچھے معلوم ہورہے تھے۔ بہت دور تک وہ آئے۔ خدا جانے جن تھے یا پرند۔ بہت حسین اور خوبصورت۔ ڈیک پر بہت سے آدمی عورتیں بیٹھی ہیں۔ بعض نے آرام کرسی بھی رکھی ہے، اس پر بیٹھے ہیں۔ اکثر مجھے آرام کرسی دے دیتے کہ اس پر بیٹھئے۔ خود الگ ہوجاتے۔ میں کبھی یہاں کھڑی سمندر کا نظارہ کررہی ہوں کبھی وہاں۔ عجب دل بہلنے کی جگہ ہے۔ جہاز کا انجن بھی دیکھا۔ کھانے پکانے کی جگہ دیکھی۔ چائے خانے ہیں، ہوٹل ہیں۔ سب اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہیں۔ نانبائی روٹی تندور میں لگا رہے ہیں۔ چپاتیاں پکانے والے دو آدمی چپاتیاں پکا رہے ہیں۔ سالن الگ پک رہے ہیں۔ تلن ہورہے ہیں۔ سوڈا لیمن برف، لقمی، سموسہ، شکم پور، کٹلس، کیک بسکٹ، پیسٹری جو چاہو خرید لو۔ دو وقت بہت ہی افراط سے ملتا اور سب بیٹھے بیٹھے آجاتا۔ صبح ہی نماز کا سلام ابھی پھیر رہے یا نہیں پھیرا کہ ناشتہ لانے والوں کی آواز آنے لگی۔ گرم ہوجائو، حاجی صاحب، گرم ہو جائو۔ لوگوں نے اپنی کیتلیاں، چائے دان، گلاس دے دیئے، انہوں نے چائے اور ڈبل روٹی دے دی۔ مربے، جام، جیلی جو چاہئے الگ خرید لیجئے۔ چائے سہ پہر کو بھی ملتی تھی۔ جہاز میں ہر طرح کے لوگ ہیں۔ درزی ہیں، خاکروب ہیں، قلی ہیں، حجام ہیں، مزدور ہیں، دھوبی ہیں۔ دوا خانہ ہے جس میں دوائوں کی الماریاں اور آرام دہ بستر مریضوں کے واسطے صاف ستھرے تیار ہیں۔ ڈاکٹر جہاز کا بھی ہے، مسافروں میں بھی متعدد ڈاکٹر ہیں۔ قافلے کے ساتھ بھی ڈاکٹر ہے۔ کسی چیز کی کمی نہیں۔ اخراجات واجبی ہیں۔ گرم پانی کی ضرورت ہو، اجرت دے کر پانی گرم کروا لیجئے۔ صرف چھ آنے میں گرم کرکے کنستر باتھ روم میں رکھ دے گا۔ پانی کے نل کھاری بھی ہیں، میٹھے پانی کے بھی ہیں۔ متعدد باتھ روم ہیں۔ متعدد بیت الخلا ہیں۔ بیت الخلا اور باتھ روم میں نل ہیں۔ زندہ تمنائوں کا جہازِ اسلامی اپنے شکم میں ہزاروں جاحیوں کو لئےبحرِ عرب و ہند میں خراماں خراماں چلا جارہا ہے، سمندر کا نظارہ دلوں کو اپنی طرف متوجہ کئے لیتا ہے۔ دریا کی موجیں آپس میں آنکھ مچولی کھیل رہی ہیں۔ دریا خوشی میں جواہرات اچھال رہا ہے۔ ماہتاب کی روشنی میں کبھی دریا پر سنہری چادر بچھ رہی ہے تو کبھی آفتاب ہیرے اچھال رہا ہے۔ کبھی ابرِ گوہر بار سے سمندر میں موتی برس رہے ہیں۔ دھوپ میں اور بہار ہے تو سہ پہر میں اور ہی نکھار ہے۔ کبھی آسمان کا اور سمندر کا ایک رنگ ہو جاتا ہے۔ غروب اور طلوع کا سماں اس قدر نظر فریب ہوتا تھا کہ بیان نہیں۔ چاند اور سورج سمندر سے طلوع ہوتے معلوم ہوتے تھے۔ شفق کی سرخی اتنے بڑے سمندر کو سرح رنگ دیتی۔ تارے سطح سمندر پر اپنی چمک دکھاتے۔ غرض ہر وقت انوکھی بہار معلوم ہوتی تھی۔ میں ان بہاروں میں گم ہو جاتی اور سُدھ بُدھ نہ رہتی۔ ایک مرتبہ عجب بات نظر آئی۔ میری آنکھوں نے ایسی پیاری بات دیکھی جو صرف خدا تعالیٰ نے اپنے کرم سے مجھے دکھا دی۔ ہزارہا مچھلیوں کی ایک بڑی سڑک سی بنی ہوئی دور تک نظر آئی جو سمندر سے اپنے سر نکالے چلی جارہی تھیں۔ بڑی پیاری معلوم ہورہی تھیں۔ عجب نظارہ تھا، جیسے ان کی باقاعدہ ایک فوج جو کسی مقصد سے سمندر پر رواں ہے، جیسے آسمانی فضا، میں کبھی کونجوں کی منظم قطاریں آپ کو دیکھنے کا اتفاق ہوا ہوگا۔ موجیں ہیں کہ آپس میں جھمک جھکا (حیدرآبادی کھیل) کھیل رہی ہیں۔ وہ کبھی نہ تھکتیں۔ کہاں تک لکھوں، قدرتی مناظر کی میں تو دیوانی ہوں۔ ایک ایک چیز میری آنکھوں میں سما جاتی ہے۔ ایک جگہ میں جو جا پہنچی تو دیکھا کہ پردوں چادروں کا کمرہ سا بنا ہوا ہے۔ میں نے اندر دیکھا، ایک گوری چٹی بیوی بیٹھی ہیں۔ انہوں نے اپنی رہائش کا خاصا سامان مہیا کرلیا تھا۔ دری، چاندی کا فرش، ایک طرف پلنگ، پلنگ پر صاف بستر۔ پاندان رکھا ہوا، سامان جما ہوا، دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ حضرت قبلہ کے مرید خاص قاری مولوی حاجی شہاب الدین صاحب کی اہلیہ ہیں۔ میں نے اپنے آنے کی اطلاع حضرت قبلہ کو کروا دی تھی۔ آپ اس اطلاع سے مسرور ہوئے۔ ان کے ایک مرید سر سے پیر تک بالکل سیاہ لباس میں رہتے تھے۔
ان کو میری طلبی کے واسطے حضرت نے بھیجا کہ ساتھ لے آئو۔ میں نہال ہوگئی۔ جلدی سے بھاگی۔ فرسٹ کلاس میں آپ سفر کررہے تھے۔ دروازہ بند تھا۔ میں نے حاضر ہوکر کھٹکھٹایا۔ آپ نے فرمایا، کون ہے؟ عرض کیا، محمدی کی والدہ ہوں۔ آپ اس جواب پر متبسم ہوئے اور فرمایا، محمدی کی والدہ؟ مولوی نذیر احمد کی نواسی نہیں؟ میں مسکرا کر اندر داخل ہوئی۔ میں نے اپنا بشارت والا خواب بیان کیا۔ سن کر تبسم فرمایا۔
میں نے عرض کیا کہ حضرت میرے ساتھ کوئی محرم نہیں ہے۔ میرا حج کیسے ہو گا؟ فرمایا، جس نے طواف اور صفا مروہ کیا اس کا حج ہو جاتا ہے۔ میرا اطمینان ہوا۔ پروردگارِ عالم کا ہزار شکر و احسان ہے کہ اس نے ایسے مربی، نیک بزرگ شفیق پیر و مرشد کے زیر سایہ مجھے یاد فرمایا۔ میں اب سوئے حجاز جارہی تھی کہ مدتوں کی تمنائوں کو پورا کروں۔
آپ اس قدر پاک باطن تھے کہ جب میں نے عرض کیا کہ محمدی کے واسطے آپ دعا فرمائیں تو آپ نے فرمایا کہ اس کے دو حلقے ہوئے، تیسرا نہیں ہوا۔ ہزار ہا مریدین ہیں اور روزانہ حلقے ہوتے ہیں۔ اس میں کون یاد رکھ سکتا ہے کہ فلاں کے دو حلقے ہوئے اور فلاں کے تین ہوئے۔ آپ نے بالکل صحیح فرمایا تھا۔ پھر میں نے عرض کیا کہ محمدی کا ارادہ چھٹیوں میں مکہ معظمہ آنے کا ہے، تو آپ نے فرمایا کہ میں نہیں آنے دوں گا۔ میں ڈری کہ حضرت قبلہ اس کو ناراضی سے روک رہے ہیں۔ لیکن آپ نے فرمایا کہ جب کوئی مکہ شریف آتا ہے تو اس کو حج کرنا ضروری ہوتا ہے۔ یعنی اس کے آنے کے دنوں میں حج کا زمانہ نہیں ہوگا، آنا بیکار ہوگا۔ عاجزہ نے بہ ادب نذر گزرانی تو آپ نے انکار فرمایا۔ میرے بہت اصرار پرقبول فرمائی اور یہ صرف آپ کی نوازش تھی ورنہ آپ کو اس کی ضرورت نہ تھی۔ دوبارہ اور سہ بارہ بھی آپ نے مجھے یاد فرمایا۔ ایک بار تہجد کی نماز کے بعد حلقہ کرنے کے وقت اور دوبارہ اپنے ساتھ رہنے کے واسطے لیکن عابد علی صاحب نے مجھے اطلاع نہ دی۔ یہ میری بدقسمتی تھی۔ ان کو خیال رہا کہ میں ان سے علیحدہ ہو جائوں گی۔ بعد میں مجھ سے ذکر کیا تو میں اب تک پچھتا رہی ہوں۔ کاش میں آپ کے قدموں میں رہنے کی سعادت حاصل کرتی۔
روانہ ہونے کے تیسرے دن لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ رہی تھی کہ آج کراچی کا کنارہ نظر آرہا ہے۔ میں بھی ڈیک پر پہنچی تو دور سے ایک کالی سے لکیر نظر آرہی تھی جو موٹی ہوتے ہوتے صاف نظر آنے لگی اور ہمارا جہاز کراچی پہنچا۔ کراچی کا بڑا سا پلیٹ فارم تھا جس پر خوب چہل پہل رونق اور بہار تھی۔ جہاز میں کوئلہ بھرا گیا اور خدا معلوم کیا کیا سامان جہا ز پر بار کیا گیا۔ ایک بڑی بھاری مشین سے کام لے کر سامان اوپر چڑھایا گیا۔ دوسرے دن بہار اور زیادہ ہوگئی کہ اس دن وہاں کے حاجی صاحبان جہاز میں سوار ہورہے تھے۔ عجب پُربہار میلہ لگا ہوا تھا۔ ہزار ہا لوگ لاتعداد دولہا پھولوں کے ہاروں میں لدے کھڑے نظر آئے۔ ہمارے جہاز سے بھی لوگ اتر کر اپنے ملاقاتیوں سے ملے۔ سب شاد شاد تھے۔ آج معانقے کا دن تھا۔ ایک دوسرے کے گلے مل مل کر خداحافظ کہہ رہے تھے۔ سامان لاکر رکھا جانے لگا۔ سب سوار ہوئے۔ ہم سے نیچے کا درجہ ان لوگوں کے واسطے خالی تھا جو گھٹا ہوا تھا۔ اس میں ان کو جگہ ملی۔ سب کے سوار ہونے کے وقت جہاز نے لنگر اٹھا دیا اور وہی ساحل جس پر اس قدر جہل پہل اور بہار تھی، اب دور ہوتے ہوتے ایک سیاہ لکیر کی صورت بن کر نظروں سے غائب ہوگیا۔ ان لوگوں کی نسبت جو کراچی سے سوار ہوئے، حیدر آباد والے بڑے آرام میں رہے کہ بمبئی سے وہ اپنے واسطے اچھی جگہیں دیکھ کر سوار ہوئے۔ کراچی والوں کا درجہ خراب تھا، بدبو تھی، ہوا صاف نہ جاتی تھی۔ اب چلتے چلتے ہم کامران میں ٹھہرے۔ ہم نہیں، ہمارا جہاز۔ جس طرح کراچی کی بندرگاہ پر چاروں طرف دخانی جہازوں اور طرح بطرح کی کشتیاں کھڑی اور تیر رہی تھیں، ان کی بہار تھی، اسی طرح کامران میں جدھر دیکھو سمندر میں دخانی جہاز، بادبانی جہاز اور طرح طرح کی کشتیاں تیر رہی تھیں، بعض کھڑی تھیں۔
کنارے سے فاصلے پر جہاز رکا۔ بس بچے آکر جمع ہوگئے اور پکارنے لگے۔ حاجی صاحب، پیسا پھینکو۔ جو پیسا سمندر میں پھینکتا وہ اسی دم غوطہ مار کر پیسا اٹھا لاتے۔ ایک دو نہیں، ملاحوںکے بہت سے چھوٹے بڑے بچے تماشا دکھا رہے تھے اور لوگ پیسے، دوانی، چونّی، اٹھنّی، روپیہ پھینک ہے تھے۔ وہ اپنے منہ میں جمع کرتے جاتے تھے۔ تاجر لوگ چھوٹی چھوٹی کشتیوں میں کھانے پینے کے سامان کے علاوہ عجیب سیپیاں، گھونگے، کابلی انار وغیرہ لئے آن پہنچے۔ خریدنے کی ترکیب یہ تھی کہ رسی کا ایک سرا انہوں نے جہاز میں دے دیا اور دوسرا کشتی میں رکھا۔ اس سرے میں سامان باندھ کر ان کو دیتے، یہ رسی کھینچ لیتے، سامان آجاتا۔ اسی رسی میں دام باندھ دیئے۔ انہوں نے رسی اپنی طرف کھینچ لی۔ سارے دن ادھر ملاحوں کا تماشا ہوتا رہا اور ادھر لین دین چلتا رہا۔ کابلی انار دو پیسے میں ملے۔ میں نے بھی بہت خریدے۔ سیپیاں ایسی خوبصورت کہ دل چاہتا تھا بہت سی خرید لو۔ عابد علی صاحب نے کہا، واپسی میں خریدیئے، لے جانا لانا مشکل ہوگا۔ اور تو اور یہ طوطے کیوں بیچنے لائے ہوں گے؟ کون خرید کر مکہ شریف مدینے شریف لے جاتا ہوگا؟ بڑے بڑے طوطے پنجروں میں کئی دیکھے۔ خدا جانے ان میں کیا خوبی ہوگی۔ ایک دن میں سیکنڈ کلاس کے برآمد ے میں کھڑی سمندر کے نظارے میں محو تھی کہ شور و غل کی آواز نے مجھے چونکا دیا۔ دیکھتی کیا ہوں کہ بہت سے مرد ایک طرف سے دوسری طرف بھاگے جارہے ہیں۔ سیٹیاں بجا رہے ہیں۔ دوڑ رہے ہیں۔ میں ڈری کہ خدا نخواستہ کیا آفت آرہی ہے۔ اپنی جگہ آکر عابد علی صاحب سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ خطرے کی گھنٹی بجا کر لائف بیلٹ کی ترکیب سکھائی جارہی ہے کہ اس طرح بھاگ کر آناً فاناً تیار ہونا اگر خطرہ لاحق ہو۔ جب جہاز کہیں قیام کرتا تو باورچی اور نان بائی بہت سی چپاتیاں سمندر میں ڈال دیتے۔ وہ سمندر پر تیرتی رہتیں۔ حاجی صاحبان بھی خوب بافراط چپاتیاں اور خشکہ لے لیتے، کونڈی یا سمندر میں پھینک دیتے۔ مجھے بہت ناگوار گزرتا کہ رزق کی بے ادبی ہے۔ میں نے اعتراض کیا تو بولے، وہ لوگ خود بھی تو سمندر میں ڈالتے ہیں۔ ہم نے کھانے کے پیسے دیئے ہیں، ان سے کیوں نہ لیں، کامران سے روانہ ہوکر سب کو پاکیزگی کا خیال آیا کہ مردوں نے ہر ایک نے بال کتروائے، حجامت بنوائی، غسل کیا، ناخن ترشوائے، پاک صاف ہوکر دو رکعت نماز نفل پڑھے، احرام کے کپڑے پہن لئے۔ عورتوں نے بھی غسل کیا۔ بال پاک صاف کئے، احرام باندھ کر تیار ہوئے، نفل پڑھے۔ عورتوں کا احرام یہ ہوتا ہے کہ صاف کپڑے پہنیں۔ بال نظر نہ آنے دیں اور چوٹیاں گوندھ کر سر کو کساوہ لپیٹ لیں، گالوں کو ناک کو کوئی چیز نہ لگنے دیں۔ خوشبو نہ لگائیں۔ خوشبودار چیزیں نہ کھائیں۔ کوئی کیڑا نہ ماریں اور بکثرت تلبیہ پڑھیں۔ یعنی وضو، بے وضو ہر حالت میں اس طرح اللہ پاک کو یاد کریں: لبیک اللھم لبیک۔ لاشریک لک لبیک ان الحمد و النعمۃ والملک لاشریک لک۔ سب تیار ہوکر لبیک پڑھنے لگے اور ایسے خوش کہ انتہا نہیں۔ رات کو سیٹی کی آواز آئی۔ سب نے خوش ہوکر کہا الحمد للہ یلملم آگیا۔ اس سرحد پر پہنچ کر جہاز سیٹی دیتا ہے۔ کیسی پیاری آواز جو سب کے دلوں کو گرما دے۔ چہروں پر خوشی کے آثار پیدا کردے۔ واعظ صاحبان نے ازسرنو ارکان حج کو واضح طور سے لوگوں کے گوش گزار کیا۔ ہر طرف حمدہی حمد ہونے لگی۔ دنیا مافیہا کی خبر نہ رہی۔ جہاز حمد ِ خدا سے گونجنے لگا۔ ہر جگہ کے سمندر کا مختلف رنگ ہوتا ہے۔ کہیں آبی ہے کہ آسمان و سمندر ہم رنگ ہوتے ہیں۔ کہیں اس قدر سیاہ جیتے کسی نے بہت گاڑھی سیاہی گھول دی ہے۔ اس کو بحراحمر کہتے ہیں۔ کہیں بہت ہی پیارا فیروزی رنگ ہے۔ اب جوں جوں جدہ سے ہم قریب ہوتے جاتے ہیں دلوں میں خوشیوں کا سمندر موجزن ہے۔ اللہ اکبر کی صدائیں آرہی ہیں۔ اذانیں ہورہی ہیں۔ نعت خوانی، قصیدہ خوانی، سلام سب میں زیادتی ہوتی رہتی ہے۔ لو وہ جدہ کا ساحل نظر آنے لگا۔ شکر الحمد للہ کہ ساحل سے ذرا دور ہی جہاز جا ٹھہرا۔ میں تو ڈیک پر کھڑی دیکھ رہی تھی، خوشی سے پھولی نہ سماتی تھی۔ جدہ کا سمندر ایسا پیارا جیسے دوپٹہ فیروزی رنگ کا چن کر پھیلا دیا ہے۔ بڑا خوش نما۔ جہاز ٹھہرتے ہی ایک کھلبلی مچ گئی۔ دھما دھم ملاح جہاز پر آنے شروع ہوگئے اور لوگوں کی جلدی اور بے اوسانی خدا کی پناہ کہ سب سے پہلے ہم اتریں۔ خدا معلوم اس قدر جلدی کیا تھی۔ جہاز تو یہیں رہے گا۔ اترنا تو سب کو ہے۔ مارا مار اتر رہے ہیں۔ ہم نے ذرہ جلدی نہیں کی۔ بہت سہولت سے اترے۔ لکڑی کی مضبوط سیڑھی کا ایک سرا جہاز پر دوسرا سرا کشتی میں، خوب جمی ہوئی کہ ذرہ نہیں ہلتی۔ ہاتھی پکڑنے کی ضرورت ہی نہ ہوئی۔ عابد علی صاحب نے سامان کشتی میں رکھ دیا اور ہم تینوں کو اترنے واسطے کہا۔ اتر کر کشتی میں بیٹھ گئے۔ ذرہ سے فاصلے پر جدہ تھا۔ ایک ہی دروازے سے اندر جانا تھا۔ سب کو عجلت، گھسے جارہے ہیں۔ خیر ہم بھی اسی میں اندر پہنچے۔ عابد علی صاحب نے سب کے پاسپورٹ دکھا دیئے معلم صاحب کا نام بتایا۔ اس پر لکھا پڑھی جانے کیا ہو ہوا کر وہ باہر آئے اور بڑی موٹر میں سامان جما کر سوار کرا دیا۔ موٹر میں سامنے کی طرف بٹھایا کہ دھچکے نہ لگیں۔ خدا کے فضل سے موٹر روانہ ہوئی۔ معلم کے وکیل نے سامان چنگی سے چھٹا کر جہاں ٹھہرنا تھا وہاں پہنچا دیا۔ آگے پیچھے موٹروں کی قطاریں لگی ہوئی تھیں۔ بڑی بہار آرہی تھی۔ جدہ میں ایک کرائے کے مکان میں جس کا کرایہ بعد میں ادا کیا، ہم کو ٹھہرایا۔ اوپر کی منزل، پختہ مکان، بالکل پاک صاف جگہ، صاف کھلی ہوا، معتدل موسم اور سب تندرست، عابد علی صاحب کھانا لے آئے، ہم سب نے نوش کیا، ذرا آرام لیا۔ اس کے بعد میں نے کہا جدہ تو دیکھوں۔ حسین بی کو لے کر میں پھر نکلی، ذرا پائوں کھلے۔
ایک چار دیواری سی نظر آئی۔ اس کے چار گیٹ تھے جہاں سنتری پہرہ دےرہے تھے۔ اندر کچھ خرما کے درخت نظر آرہے تھے۔ میں نے دریافت کیا، یہ کیا جگہ ہے؟ سنتری نے کہا، ماما حوا کا مزار ہے۔ میں نے فاتحہ پڑھی۔ اس کے قریب دو راستے تھے۔ سنتری نے کہا کہ ایک راستہ مکہ جاتا ہے اور دوسرا مدینہ۔ کیا خدا کی شان ہے۔ اس راستہ بتانے سے روح تڑپ اٹھی کہ کس طرح رواں ہوں۔ اللہ، میں اتنی دور کی رہنے والی ہوں۔ تری شان ہے کہ تو نے اتنی آسانی سے مجھے ایسے متبرک مقام میں پہنچا دیا کہ ایک راستہ میرے سامنے مکہ جارہا ہے، دوسرا مدینہ شریف۔ دل لوٹ رہا تھا کہ کس طرف چلی جائوں۔ سب دیکھ بھال کر واپس اپنی جگہ اسی مکان میں آئی۔ ایک سائل عربی لباس میں نمودار ہوا جس کے ساتھ ایک حسین دس بارہ برس کی خوشرو لڑکی تھی۔ ان دونوں نے کس خوش آوازی سے عربی قصائد پڑھے ہیں کہ دل لوٹ گیا۔ معلوم ہوا کہ عربی قصائد اس طرح پڑھے جاتے ہیں۔ ایسی شیریں آوازیں، ایسا پیارا طرز کلام کہ تعریف ناممکن ہے۔ دل چاہتا تھا کہ سنے جائیں۔ سائل اسی جگہ کھڑا رہے اور ہم یوں ہی مدہوش و مست بیٹھے رہیں۔ چاروں طرف سے اس سائل اور سائلہ لڑکی پر خیرات کی بوچھاڑ ہورہی تھی۔ وہ یوں ہی کھڑے سب کو محظوظ کرتے رہے۔
اس کے بعد ظہر کی نماز پڑھی۔ بستروں پر آرام کیا۔ شوق میں نیند کس کو آتی۔ دل کا عجب حال تھا، کسی کروٹ چین نہ تھا۔ عجب طرح کی خلش تھی کہ پر لگ جائیں، طائر بن جائوں، مکہ مدینہ اڑ کر پہنچوں۔ کیا کروں کیا نہ کروں! اس مکان میں بہت گنجائش تھی۔ سب طرف لوگ ٹھہرے ہوئے تھے۔
دوسرے دن صبح کو ناشتے کے بعد روانگی تھی۔ عابد علی صاحب نے سامان جو فالتو تھا، جس سامان کو مدینہ شریف لے جانا تھا، وہیں گودام میں رکھوا دیا، موٹریں آ موجود ہوئیں۔ آگے کی سیٹ پر ہم عورتوں کو بٹھایا۔ عابد علی صاحب اور بدرالدین صاحب معلم سامنے ڈرائیور کے پاس بیٹھے اور مکہ معظمہ روانہ ہوئے۔ جو سامان ساتھ لے جانا ضروری تھا انہوں نے سوت کی ڈوری سے کس کر موٹر میں باہر کی طرف باندھ دیا۔ سب مرد عورت آرام سے روانہ ہوئے۔ زبانوں پر تلبیہ جاری ہے اور نظریں صحرائے لق و دق کے ہر ذرّے پر نثار ہورہی ہیں۔ ریت کے میدان کے میدان دُور دُور تک نظر آرہے ہیں۔ ایک جگہ ساری عمر میں صرف ایک بار سراب دیکھا۔ بڑی عجیب چیز معلوم ہوئی۔ ایسا معلوم ہوا کہ تالاب ہے، سفید پانی نظر آرہا ہے۔ دریافت کیا تو جواب ملا کہ سراب اسی کو کہتے ہیں۔ خدا تعالیٰ کا شکر و احسان اس نے وہ بھی دکھا دیا۔ طرح طرح کی بڑی چھوٹی موٹریں سب قطار در قطار اس طرف چلی آرہی تھیں۔ بہت اچھا معلوم ہورہا تھا۔
آدھے گھنٹے کے بعد مقامِ ام السلم آیا،موٹر رکی۔ معلم صاحب اور بدر الدین صاحب اتر کر گئے۔ یہاں سرکاری ملازمین ہیں، قہوہ خانہ ہے، ٹیلی فون ہے۔ آکر وہ سوار ہوئے اور آدھے گھنٹے کے بعد موٹر رکی۔ یہ مقام بحرہ ہے۔ پولیس کی چوکی، متعدد چائے خانے ہیں اور دوا خانہ بھی ہے۔ یہ لوگ اترے، گئے اور آئے۔
بحرہ سے روانہ ہوکر مقام شمسی پر ٹھہرے۔ اس کو حدیبیہ کہتے ہیں۔ یہاں بھی ٹیلی فون اور سرکاری ملازمین ہیں۔ ایک مسجد ہے۔ بیعت الرضوان یہیں پر ہوئی تھی۔ سبحان اللہ کیسے متبرک مقامات ہیں، خصوصاً یہ مقام۔ ذرہ کی ذرہ اس روز کا تصور کیجئے کہ خود رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رونق بخش ہیں۔ صحابہ رضوان اللہ تعالیٰ ایسے ہیں جیسے چاند کے گرد ستارے جگمگارہے ہیں، عہد و پیمان ہورہے ہیں اور کس کے دست ِ شریف پر؟ قربان جایئے۔ حضور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دستِ مبارک پر۔ ان لوگوں کی قسمتوں کے ستارے کیسے عروج پر تھے۔ ان کی رفعت، ان کی بلندی، ان کی شان و شوکت، اللہ غنی۔ اس مقام سے روانہ ہونے کے بعد سرزمین حرم شروع ہوجاتی ہے۔ سبحان اللہ۔ ہر جگہ پتھروں پر چونے سے نشان پڑے ہوئے ہیں۔ دل شاد ہورہا ہے۔ جو موٹر قریب سے فراٹے سے گزرتی ہے اس میں آوازیں گونج رہی ہیں: الحمدللہ، الحمدللہ۔ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ لبیک، السلام علیکم۔ حج قبول، حج مبارک۔ الحمدللہ کو آج اللہ نے اس مبارک راستے تک ہم کو پہنچا دیا۔ ہماری آنکھیں فرشِ راہ ہوں۔ اسی مقدس راستے پر کتنے ہی بزرگانِ دین نے سجدہ ریز ہوکر راہ طے کی ہے۔ کن قدموں سے یہ زمین سرفراز ہوئی ہے۔ اس زمین کا مرتبہ افلاک سے بدرجہ زیادہ ہے۔ اے اللہ، کل مسلمانوں کو حج اور مدینہ نصیب فرما۔ جہاں چونے کے نشان نظر آئے دل کی دھڑکن زیادہ ہونے لگی۔ سینے میں دل تڑپ رہا تھا۔ طائر روح بے قراری سے پھڑپھڑا رہا تھا۔ جذبۂ تشکر بڑھتا جارہا تھا۔ شکر صد شکر اے باری تعالیٰ، ہم گناہگاہوں کو تو نے یہ راستہ دکھایا، صد شکر۔
اب کئی موڑ توڑ آنے کے بعد ایک عالی شان کئی منزلہ زرد عمارت کے قریب موٹر رکی۔ معلوم ہوا کہ یہ حسین بی صاحبہ کا رباط ہے۔ یہ مغرب کا وقت تھا۔ ہم ظہر کی نماز کے بعد دوپہرکا کھانا کھا کر جدہ سے چلے تھے، مغرب تک یہاں پہنچے۔ عابد علی صاحب پہلے جاکر سامان رکھ آئے۔ اس کے بعد ہم کو اترنے کا حکم دیا۔ سیڑھیاں چڑھ کر ہم اندر داخل ہوئے۔ ایک بہت بڑا ہال لب سڑک تھا۔ اس کے نصف سے کچھ کم حصے پر انہوں نے رسی باندھ کر پردہ ڈال دیا کہ زنانہ مردانہ الگ الگ رہے۔ اندر کے حصے میں قدرت نے انہی کے ہاتھوں میرا سامان اور بستر رکھوا دیا تھا۔ سب سے بہتر علاقہ یہ تھا کہ دریچے سے نیچے کا بازار نظر آرہا تھا لیکن میں نے اپنا بستر کھولا، سب سے پہلے نہایت خضوع و خشوع سے مغرب کی نماز پڑھی۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ اس کا احسانِ عظیم ہے اس نے مدتوں کی ساری عمر کی تمنا پوری کی۔ دل چاہ رہا تھا کہ اسی وقت کعبہ شریف پہنچوں جو بالکل قریب ہی تھا۔ عابد علی صاحب بہت عمدہ کھانا گرم گرم لے آئے۔ اعلیٰ درجے کی بریانی، مزعفر، بہترین عمدہ دہی کی پیاز، پودینہ، ہری مرچ کی ذائقہ دار چٹنی، سالن مجھے یاد نہیں کہ کیا تھا۔ خدا شکر ادا کرکے ہم سب نے کھانا کھایا۔ کعبہ شریف کا قصد تھا تو عابد علی صاحب ٹال گئے۔ خیر، صبح کو میں خود نیچے اتری، دیکھا تو معلم بدرالدین صاحب مرحوم اور ان کے حواری بیٹھک میں رونق افروز ہیں۔ معلم صاحب بڑے بااخلاق آدمی تھے۔ انہوں نے ہر جگہ میری خیریت پوچھی۔ جب تشریف لاتے، فرماتے، سب خیریت ہے۔ قیصری بیگم، آپ خیریت سے ہیں؟ اب میں نے ان سے درخواست کی کہ حرم شریف جانے کے واسطے کسی معلم کو میرے ساتھ کردیں۔ انہوں نے ایک آدمی ساتھ کردیا۔ میں خوش خوش ان معلم صاحب کے ساتھ ہولی۔ کیا میں کوئی خواب دیکھ رہی ہوں؟ یا اللہ، یہ کیا ماجرا ہے کہ میں آج پاپیادہ حرم شریف جارہی ہوں۔ حسین بی کے رباط سے چند قدم کے فاصلے پر حرم پاک ہے۔ زمین کی طنابیں خدا کے فضل و کرم سے کھنچ گئیں۔ میں ذرا سی دیر میں چل کر حرم شریف میں داخل ہوئی۔
میری خوش قسمتی پر مجھی کو ناز ہے کہ اللہ نے قسمت کا ستارہ کیسا چمکایا۔ بصد اشتیاق میں نے اس پر نظر کی۔ بالائی منزل سے نیچے تک میری نظریں اس پر نثار ہونے لگیں۔ اب کیا لکھوں کہ میری آنکھوں نے کیا دیکھا۔ وہ کچھ دیکھا جس کا وہم و گمان بھی مجھے نہ تھا۔ میں نے اپنے خیالی تصور میں اور ہی جمائے ہوئی تھی اور یہاں اس سے ہزار درجے بڑھ کر دیکھ کر میں سراپا حیرت و استعجاب بن گئی۔ ایک بلند و بالا شاندار عمارت جس پر سیاہ غلاف ہے، اس کے ایک طرف حطیم ہے حطیم شریف کے اوپر میزاب رحمت ہے۔ دوسری جانب ایک گوشے میں حجرِ اسود جڑا ہوا ہے۔ پیچھے کی طرف ایک گوشے میں رکن یمانی ہے۔ اس کے شاندار دروازوں سے کعبہ شریف تک پہنچنے کے واسطے پختہ راستے بنے ہوئے ہیں۔ کعبہ شریف کے اطراف میں سب طرف پتھر کے چوکوں کا فرش بچھا ہوا ہے۔ کعبہ شریف کے اطراف وہ عمارت ہے جس کو مسجد الحرام کہتے ہیں۔ سامنے مقام ابراہیم ہے اور چاہِ زمزم چھلک رہا ہے۔ چاہِ زمزم کوئی کھلی جگہ نہیں ہے بلکہ ایک عمارت کے اندر ہے۔ وہ ایک زندہ معجزہ ہے کہ ہزارہا خلقت شب و روز اس سے سیراب ہوتی ہے۔ اس سے غسل کرتے ہیں، اس میں تھان کے تھان بھگو کر باہر شہر لے جاتے ہیں کہ آخری لباس اس کا زیب تن کریں جو بخشش میں مددگار ہو۔ اس کے پانی کو ڈبوں، کنستروں، زمزمیوں، صراحیوں میں بھر کر ہر شہر میں لے جایا جاتاہے، دن رات بہایا جاتا ہے لیکن وہ ہر وقت چھلکتا ہی رہتا ہے۔ خداکی شان اس کی قدرت ہے۔ کعبہ شریف پر جو سیاہ غلاف چڑھا ہے اس کے دل و جگر میں آیاتِ قرآنی پیوستہ ہیں، اسی میں بنی ہوئی ہیں۔ اوپر کی طرف آیاتِ قرآنی کار چوبی سنہری کام میں چمک دمک دکھا رہی ہیں۔
اس کا ایک ہی دروازہ ہے جو اتنا اونچا ہے کہ میں نے کعبہ شریف کے قریب کھڑے رہ کر دونوں ہاتھ اونچے کئے تو اس کی چوکھٹ کو لگے ۔ دروازہ ہمہ وقت بند رکھا جاتا ہے۔ بعض وقت ہی ذرا سی دیر کے واسطے کھولتے ہیں جب اندر داخلی ہوتی ہے۔ دروازے پر کارچوبی پردہ آویزاں ہے۔ گویا کعبہ شریف ایک نورانی شمع ہے جس کے گرد دن رات پروانے رقص کرتے رہتے ہیں۔ ہزارہا پروانے شہر در شہر سے اڑ کر، چل کر، رینگ کر پہنچتے ہیں۔ اور ان کا کام یہی ہے کہ اس کے اطراف چکر لگاتے رہیں، نثار ہوتے رہیں۔ جہاں حجر اسود کی طرف گئے، اپنی دعا ختم کی، اس کی طرف دونوں ہاتھ بڑھائے اور چوم لئے۔ یا اس کے قریب اگر پہنچ گئے تو اس کو بوسہ دے کر اپنی مراد حاصل کرلی۔
اس طرح سات طواف ہیں۔ ان کو طوافِ حج کہتے ہیں۔ میں معلم صاحب کے ساتھ داخل ہوئی، انہوں نے یہ دعا پڑھی اور قدم بڑھائے گئے کہ طواف کا ایک چکر پورا کریں۔ اللھم انی ارید طواف بیتک الحرام فیسرہ لی و تقبلہ منی۔ میں نے ان الفاظ کو دہرایا اور دوسری لمبی چوڑی دعا انہوں نے پڑھی، میں نے دہرائی۔جب وہ اس کو ختم کرتے، حجر اسود کے سامنے ہم ہوتے اس کی طرف ہاتھ اٹھاتے اور چوم لیتے۔ اسی طرح سات طواف کئے۔ یعنی ہر چکر حجر اسود پر تمام ہوتا تھا۔ لوگوں کے ہجوم کی یہ حالت تھی کہ آپے سے باہر تھے۔ کوئی روندا جائے، کچل کر مر جائے، گر جائے تو اس کو چکنا چور کردیں، ان کو احساس نہ ہو۔
ہم نے ملتزم پر کھڑے ہوکر دعا مانگی۔ مقام ابراہیم علیہ السلام پر دو نفل واجب الطواف پڑھے، دعا مانگی۔ چاہِ زمزم سے پانی پیا، دعا مانگی۔ اب طواف اور نفلوں کے بعد صفا مردہ کی پہاڑی کی طرف چلے۔ کعبہ شریف کی طرف منہ کرکے تکبیر و تہلیل کی، درود شریف پڑھی، دعا مانگی۔ معلم صاحب نے سات چکر صفا مروہ کے کروائے۔ آگے آگے معلم دعائیں پڑھتے رہے۔ ان کے پیچھے ہم ان دعائوں کو دہراتے رہے۔ یہ دونوں پہاڑیاں اونچی نہیں ہیں۔ اس راستے میں چھت بنی ہوئی ہے اور دونوں طرف راستے کے بازار ہے۔ ہر طرح سامان لئے دکانیں لگائے دکاندار بیٹھے ہیں۔ آباد بازار ہے، بہت بارونق ہے۔ وہ تیز قدم چلتے تو ہم ان کے پیچھے دوڑتے اور آہستہ چلتے تو ہم بھی اسی طرح چلتے۔ ساتواں پھیرا مروہ پر ختم ہوا۔ اس کے بعد ذرہ سے بال چوٹی سے معلم نے تراش دیئے۔ اب اپنے مقام پر واپس آ کر احرام کے کپڑے اتار ڈالے۔ خدا شکر ہے کہ حجر اسود کا بوسہ بھی قریب سے نصیب ہوا۔ دوسرے لوگ اس تک پہنچے ہوئے تھے اور باری باری فیض یاب ہورہے تھے۔ ذرہ فاصلے پر بڑی حسرت سے تک رہی تھی کہ سنتری صاحب نے مجھے دیکھ لیا۔ خدا تعالیٰ کا حکم ہوا، یہ محروم نہ رہ جائے۔ سنتری نے ان لوگوں کو سرکا دیا اور مجھے اشارے سے حجر اسود کی طرف آنے کا حکم دیا۔ میں فوراً آگے بڑھی اور حجر اسود کو بوسہ دے کر خدا کا شکر ادا کیا۔ حجر اسود کے دونوں طرف دربان قمچیاں ہاتھوں میں لئے استادہ رہتے ہیں کہ ان لوگوںکو جو حجر اسود میں اپنے چہروں کو جما دیتے ہیں، قمچیوں سے سرکا دیں۔
حسین بی کے رباط میں معلم روزانہ دو کنستر پانی لا دیتے۔ ایک میں زمزم دوسرے میں کنویں کا پانی ہوتا۔ دن رات آبِ زمزم پیا جاتا اور دوسرے پانی سے ‘غسل کرتے یا برتنے کے کام آتا۔ الحمدللہ کہ حرم پاک میں جماعت سے نمازیں پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ اللہ قبول فرمائے۔ اک شب کو وہاں رہنے کا بھی اتفاق ہوا کہ رات کا نظارہ ہے۔ شاید رات کو طواف اور عبادت سے سیری میسر ہو، لیکن افواہ۔ جو حال ہجوم کا دن کو رہتا ہے وہی حال رات بھر دیکھا۔ ذرہ کی ذرہ کو کمر ٹکائی اور کھڑے ہوئے، پھر طواف میں مشغول ہوئے۔ ذرہ تکان اتاری پھر موجود ہیں۔ نہ دن دن معلوم ہوتا ہے، نہ رات رات ہے۔ ہمہ وقت روزِ روشن ہے۔ مقام ابراہیم کے قریب جو دروازہ ہے اس پر لکھا ہے: ومن دخلہ کان آمنا۔ میں اس دروازے کے اندر بار بار داخل ہوتی رہی اور جب بیٹھی، چاہِ زمزم سے لگ کر، اس میں پیوست ہوکر کہ اس کے سامنے ہی حجر اسود کا نظارہ ہے۔
مدینہ شریف کا قافلہ بہت تزک و احتشام سے آیا اور بدوی عورتیں سیاہ کمبلیوں کے برقعے میں رہتیں۔ ذرا سا ان کا ناخن نہ دکھائی دیتا۔ اسی طرح وہ برقعے میں لپٹی طواف کرتیں۔ ان کے حسین چہرے، چاند سے مکھڑے برقعوں سے ڈھکے ہوئے رہتے۔ دونوں طرف سے ان کے محرم مرد ان کو پکڑ کر طواف کرواتے تھے۔
مصری عورتوںکی موٹر ایسی اعلیٰ کہ جن کا جواب حیدر آباد میں نہیں۔ سفید رنگ، اس میں مصری حسین عورتیں، خوب تنومند، سرخ سپید رنگ، سفید برقعے میں لپٹی ہوئی، چہرے کھلے ہوئے۔ ایسا معلوم ہوتا تھا کہ جنت سے حوریں آئی ہیں۔ میں تو دنگ، نقش دیوار، محو حیرت، دیوانوں کی طرح ہر چیز کو تکتی رہ جاتی۔ اور مرد احرام سے امیر اور غریب ہرگز نہ پہچانے جاتے، سب کا یکساں لباس، ایک تہ بند اور ایک چادر فقیرانہ اور مستانہ چال۔ موٹر کا نمونہ دیکھنا ہو تو حج میں دیکھو۔ فلسطین کی عورتیں عجیب شان کی دیکھیں۔ عورتیں ہیں کہ جسمانی ساخت میں مردوں سے بازی لے گئی ہیں۔ ان میں کوئی دُبلی پتلی، زرد رنگ والی نظر نہیں آتی۔ ان کے سروں پر بڑے بڑے عمامے بندھے ہوئے۔ اصلی بال تو انہوں نے عماموں میں پوشیدہ کرلئے ہیں اور مصنوعی بال جیسے ترکی ٹوپی کے سیاہ پھندنے ہوتے ہیں، ان کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ شام کی عورتیں خوب تنومند، سرخ سفید۔ یمن کی عورتوں کو دیکھا تو انہوں نے ناک کے اوپر سے ٹھوڑی تک کساوہ لپیٹ رکھا ہے، ہر وقت اسی طرح کساوہ لپٹا رہتا ہے۔ ایک عورت کا ہاتھ میں نے پہنچے سے کٹا ہوا دیکھا جو چوری کی علت میں قطع کردیا گیا تھا۔ میں نے اس سے ہاتھ قطع کرنے کا سبب پوچھا۔ وہ بھلا اس کا کیا جواب دیتی۔ بولی، یہ لوگ یمن والوں کے دشمن ہیں۔
جب کوئی سائل یا سائلہ حرم شریف کے اندر دست سوال کرتی، فوراً ایک پولیس والا اس کو پشت سے پکڑ کر نرمی سے دروازے تک پہنچا آتا کہ سوال نہ کرے لیکن وہ سوال سے باز نہیں آتے۔ بہت لجاجت سے صرف ہاتھ بڑھا دیتے ہیں۔ رات کو بھی بجلی کی روشنی میں کعبہ شریف بقعۂ نور معلوم ہوتا ہے۔ خدا کی شان ہے۔
ایک دن میں حرم شریف ہی میں تھی کہ ایک جم غفیر حرم شریف میں داخل ہوا۔ سب طرف سے چھتریاں پکڑے ہوئے تھے۔ وہ لوگ اندر کعبہ شریف میں داخل ہونے لگے۔ میں نے پوچھا، یہ کون لوگ ہیں؟ جواب ملا، سلطان ابن سعود صاحب تشریف لائے ہیں۔ اس کے تھوڑی دیر بعد شور سنائی دینے لگا۔ سب گھبرائے ہوئے ادھر ادھر دوڑے۔ میں نے کہا، یہ کیا ہورہا ہے؟ کہا، سلطان ابن سعود پر کسی نے حملہ کردیا تھا، پکڑا گیا۔ خدا کا شکر ہے کہ وار خالی گیا۔
سلطان ابن سعود نے کعبہ شریف کو اندر عطر سے اور صندل، مشک، عنبر، زعفران، گلاب، خدا معلوم کس کس چیز سے غسل دیا۔ وہ غسل دیتے رہے، میں وہیں بیٹھی رہی۔ جب غسل دے چکے تو لوگ غسل کا خوشبودار پانی لائے۔ میں نے بھی وہ پانی پیا۔ الحمدللہ، مجھے اللہ نے پلوایا۔ جن نئی نئی کھجور کی جاروب سے غسل دیا تھا وہ بھی لوگ فروخت کررہے تھے، میں نے بھی حاصل کیا۔ اللہ نے اپنی سب نعمتوں سے سرفراز فرمایا۔
میں نے دریافت کیا کہ کعبہ شریف کا دروازہ کبھی کھلتا بھی ہے؟ معلوم ہوا کہ ہاں، کھلتا تو ہے لیکن اس کا کوئی وقت مقرر نہیں۔ اس کو داخلی کہتے ہیں۔ اس کا کچھ ٹکٹ لے کر اندر داخلی کی اجازت دیتے ہیں۔
خدا کی شان، اس کی قدرت، اس کا احسان کہ میں حرم شریف میں بیٹھی تھی کہ کسی اللہ کے بندے نے مجھے آکر اطلاع دی، داخلی ہورہی ہے۔ میں تو شاد شاد ہوگئی۔ خدا کی قدرت سے اس وقت میرے پاس روپے بھی تھے۔ میں دوڑی۔ دروازہ اس وقت کھلا ہوا تھا، اندر داخل ہونے کے واسطے سیڑھی لگی ہوئی تھی۔ دروازے کے دونوں طرف دو شخص پہرے دار نہایت شاندار تشریف رکھتے تھے۔ میں نے ان کے ہاتھ میں تین روپے دے دیئے۔ انہوں نے اجازت دے دی۔ اللہ کی رحمت سے داخلی نصیب ہوئی۔
سارا کعبہ شریف اندر سے اس قدر اعلیٰ درجے کی خوشبوئوں سے مہک رہا تھا کہ دماغ کئی دن اس سے معطر رہا۔ سارے در و دیوار، فرش سنگ مرمر کی طرح سفید پتھروں کا تھا اور اس کے دربھی سفید براق اور معطر۔ ہر طرف ہر سمت آیاتِ قرآنی کھدی ہوئی ہیں۔ ایک معلم صاحب نے اندر نفل پڑھنے کو فرمایا۔ میں نے خدا کے فضل سے نفل پڑھے۔ خوب در و دیوار کو، ستونوں کو چوما، آنکھوں سے ملتی رہی۔ خوب دل کی حسرت نکالنے کا موقع اللہ نے دیا۔ اپنے چہرے پر، سینے پر سب جسم پر ہاتھ پھیر پھیر کر ملے۔ دل شاد شاد تھا۔ کسی نے جلدی بھی نہ کی کہ باہر آجاتی۔ یہ داخلی جنت میں داخلی ہے۔ اللہ ہر مسلمان مرد و عورت کو نصیب کرے۔
میں نے حج کو جانے والوں سے سنا تھا کہ مکہ شریف میں سناء کے بکثرت درخت ہوتے ہیں جن کا پتا جانور کھاتے ہیں۔ ان کا گوشت بہت گرم ہوتا ہے جس کے کھانے سے پیچش ہو جاتی ہے۔ اسی خیال سے میں نے دو ایک دن صبح کے وقت اپنے ٹوکرے سے کھانے کا سامان نکالا اور چولہا سلگایا۔ روغنی ٹکیاں بیسن کی پکائیں اور چٹنی پیسی۔ عابد علی صاحب کی خالہ کو دیا، حسین بی کو دیا، میں نے کھایا۔ عابد علی صاحب نے میری تکلیف گوارا نہ کی۔ بولے، آپ نے ناحق تکلیف کی۔ یہاں سب کھانا سالن ملتا ہے۔ میں نے سناء مکی کا ذکر کیا۔ انہوں نے اس شک کو رفع کیا۔ روز بازار سے سالن روٹی لانے لگے اور بے مشقت اللہ تعالیٰ شکم سیر کرنے لگا۔ آدمی سے کہہ دیا۔ وہ روز پانی لا دیتا تھا۔ ایک پیپا زمزم کا اور ایک نل یا کنویں کا۔ اللہ نے اپنے مہمانوں کو روز آبِ زمزم سے سیراب کیا۔
کعبہ شریف کے سامنے ہی چاہِ زمزم ہے۔ یہ ایک کوٹھڑی کے اندر ہے۔ ہزارہاحاجی دن رات اس سے سیراب ہوتے ہیں۔ پھر بھی یہ قدرتی جامِ کوثر چھلکتا ہی رہتا ہے۔ یہ قدرت کا کرشمہ نہیں تو کیا ہے؟ اسی سے غسل کرتے ہیں، پیتے ہیں، شہروں کو دُور دُور لے جاتے ہیں۔ دن رات اسی پانی کا خرچ ہے لیکن وہ لبریز رہتا ہے۔ ان دور دراز ملکوں میں پان کھانا، جو فضول خرچی میں داخل ہے، نہیں ہوسکتا۔ کوئی کوئی پان کے بنے ہوئے بیڑے کسی جگہ سے لاکر فروخت کرتے ہیں تو لینے والے لے لیتے ہیں۔ مجھے تو پانوں کی طلب نہیں۔ نہ وہاں پان کھانے کو دل چاہتا تھا۔ ایک بہن حیدر آباد سے پان کوٹ کر لے گئی تھیں، وہ تواضع کرتیں تو کھا لیتی تھی، بڑا ذائقہ دار تنبول تھا۔
مسجد عمر بھی گئی۔ عربی کرائے کی کرلی تھی۔ کعبہ شریف سے کئی میل دور ہے۔ ایک معلم کو ساتھ لیا، بڑی اور نورانی مسجد ہے۔ کشادہ صحن، رونق دار مسجد۔ باہر ایک آدمی نے جوتیاں سنبھال لیں۔ اندر اور بھی لوگ آئے تھے۔ نفل پڑھے، دعائیں مانگیں۔ شام سے پہلے ہی واپس آگئی۔
یہاں کے بازار بھی خوب شاندار ہیں۔ کئی قسم کا کپڑا ملتا ہے۔ شام سے آئے ہوئے ریشمی کپڑے بہت مضبوط، عمدہ، خالص ریشم کے تھے اور کئی ضروریات ملتی ہیں اور دام واجبی ہیں۔ تسبیحیں، زمزم، سرمہ، مہندی، جو چیزیں زیادہ خریدی جاتی ہیں، بازار ان سے بھرے پڑے ہیں۔
مکہ معظمہ میں بہت لوگ ایسے ہیں جو بوجہ عسرت اس قدر قریب رہ کر بھی حج سے محروم رہتے ہیں۔ وہ حج کے واسطے ترستے ہیں۔ مجبوراً وہ دست ِ سوال درازکرتے ہیں اور خدا کے بندے ان کو مدد دے کر حج کا ثواب حاصل کرتے ہیں۔
یہاں مہمان کا جھوٹا جھوٹا نہیں سمجھا جاتا۔ بے تکلف وہاں کے لوگ کھانے میں شریک ہوجاتے ہیں۔ گلاس اٹھا لیا، پانی پی لیا۔ لوٹا لے گئے، پھر لاکر رکھ دیا، بالکل بے تکلف ہوتے ہیں۔
اب حج کا زمانہ قریب آیا اور ہم آٹھ تاریخ کو صبح کے ناشتے کے بعد بس میں منیٰ روانہ ہوئے۔ وہی موٹروں کی قطاریں، ریگستان، وہی اونٹوں کی قطاریں، ہر ایک منیٰ شریف جارہا ہے۔ دوپہر کو تین بجے خدا کے فضل سے منا میں اترے۔ ایک پختہ مکان کے صحن میں ڈیرہ لگا ہوا تھا۔ شامیانے میں دسترخوان پر کھانا چنا ہوا تھا۔ یہ بھی اعلیٰ حضرت نظام کی جانب سے تھا، اللہ تعالیٰ کے مہمانوں کی تواضع کے واسطے۔ خوب بھوک لگ رہی تھی۔ اللہ کا شکر ادا کرتے رہے کہ مالک تو رزاق ہے، تو ہی ہر جگہ بے مشقت کھلا رہا ہے۔ ہم تیرے بندے ہیں، تیرے در کے بھکاری ہیں۔ شکر ادا کرنے کا بھی ہم میں حوصلہ نہیں۔ ادا کریں تو کس طرح کہ الفاظ تیری شان کے موافق نہیں پاتے۔
کھانے کے بعد ایک مکان میں گئے۔ دو منزلہ مکان، لب سڑک، کمرے کے سامنے لوہے کا کٹہرا لگا ہوا۔ سامنے منیٰ کا بازار ہے۔ اللہ کی قدرت کا تماشا دیکھو، خوش ہو، یہی حج ہے۔کٹہرے کے پاس میں نے تو ذرا فرش کرلیا تھا۔ بازار کا تماشا بیٹھی دیکھتی رہی۔ پانی والا نیچے نظر آیا۔ اس سے ایک بڑا ڈبہ پانی دس آنے میں خریدا، بیچارہ اوپر لاکر پہنچا گیا، بازار میں میلے کا سامان۔ قرآن شریفوں کی دکان تھی، مجلد حمائل ہدیہ پانچ آنے۔ ایک دکان زیتون کی لکڑیوں کی تھی۔ یہ کیا ہوتی ہے؟ اس نے جواب دیا ’’بالبرکتہ‘‘۔ لوگ برکت کے واسطے لے جاتے ہیں۔ لکڑی کے چمچے، موتی، تسبیحیں، کھانے پینے کی چیزیں اور بہت سا سامان، دل شاد شاد ہے۔ ہزاروں عیدوں سے بڑھ کر خوشی ہورہی ہے۔ خدا شکر خورے کو شکر دیتا ہے۔ ہر جگہ سیر ہی سیر ہے۔ جو مقام ملا اللہ کے فضل سے سیر کا۔ شام کے خاصے میں بریانی اور مزعفر ملا، تازہ عمدہ گرم۔ سب نے خوشی سے نوشِ جان کیا۔
نویں تاریخ کی صبح تھی۔ آج کے دن عرفات شریف کی روانگی ہے۔ ناشتے کے بعد یہاں سے روانہ ہوئے اور دوپہر کو تین بجے کے بعد موٹروں میں عرفات شریف جا پہنچے۔
دیکھتی کیا ہوں کہ میدانِ عرفات میں جو میلوں چلا گیا ہے، ہزارہا خیمے نصب ہیں۔ ایک سے ایک خوبصورت ، پھول پتی کے کام کے اور بڑے شاندار۔ ایک حوض کے قریب ہمارا خیمہ تھا اور بڑا شاندار خیمہ چوبی۔ ایک طرف اتر کر ہم نے مختصر سا فرش بچھا لیا۔ جاتے ہی وہاں اللہ کے مہمانوں کو خوب گرم گرم بریانی، شاہی ٹکڑے، مزعفر، بورانی ملی۔ خوب بھوک لگ رہی تھی، غنیمت ہوا۔
20
مقاماتِ مقدسہ کی زیارت
اللہ کا شکر ہے، سیر ہوکر کھانا کھایا۔ یہ دعوت بھی اعلیٰ حضرت نظام کی جانب سے تھی۔ ذرا لیٹے، آرام پایا۔ اس کے بعد اٹھ کر ظہر اور عصر کی دو نمازیں ایک ساتھ پڑھیں۔ ہر جگہ ہر مقام پر دل جذبۂ شکر سے لبریز رہا۔ یہاں شاید تکان سے یا کسی سبب سے میرا زخم تازہ معلوم ہونے لگا اور درد سے خوف ہوا کہ نہ معلوم کیا ہو۔ نمازوں کے بعد گڑگڑا کر اللہ تعالیٰ سے دعا کہ بارالہا، اب کیا ہوگا۔ نئی جگہ نئے لوگ، دعا مانگتے ہی اللہ کے فضل سے دل کو سکون حاصل ہوا، درد جاتا رہا۔ بھلا ایسے مقدس پاکیزہ مقام پر دعا کیسے ناکام واپس آتی۔
حوض میں لوگ غسل کررہے تھے، بہشتی مشکیں بھر بھر کر لے جارہے تھے۔ عصر کے وقت یا اس سے پہلے بہرحال تناولِ طعام کے بعد حاجی لوگ عرفات شریف کے بلند و بالا پہاڑ پر گئے۔ یہاں عالیشان مسجد بنی ہوئی ہے اور حج کی دعا پڑھنے کے بعد اسلامی جھنڈا بلند کرتے ہیں کہ حج ہوگیا۔ اس کے بعد معلم صاحبان ڈیروں کے پاس آئے تاکہ عورتوں کو حج کی دعائیں پڑھوا دیں۔ میرے قریب بھی معلم صاحب آئے اور دعا پڑھوائی۔
معلم صاحب دعا پڑھوا رہے تھے یا پڑھوا چکے تھے کہ ڈیرہ سر بسجود ہوگیا۔ ریت کے میدان میں تو ڈیرے کھڑے ہی تھے۔ خدا کی قدرت دیکھئے کہ ذرا سی ہوا سے گر کر میرے اوپر آگیا۔ میں اوندھی ہوگئی اور میرے سر اپنے بڑے بھاری ڈیرے کی چوب رکھی تھی۔ لیکن اللہ نے بال بال بچا دیا۔ میں نے چوب کو سرکایا تو ایسی ہلکی سی چوب ہے۔ سچ ہے جسے خدا رکھے اسے کون چکھے۔ یہ عرفات شریف کا دوسرا معجزہ دیکھا۔ اللہ کا شکر ادا کیا۔ موٹریں تیار تھیں۔ ذرا سا چھینٹا ابر رحمت کا حاجیوں پر برسا جو پاک پروردگار کی طرف سے رحمت کی نشانی تھی۔ ہم سب موٹروں میں سوار ہوئے اور روانہ ہوئے۔ مغرب کا وقت راستے میں گزرا۔
عشاء کے وقت دور سے چراغاں کی بہار نظر آنے لگی اور میدان میں سب، دور تک ڈیرے خیمے ایستادہ نظر آنے لگے۔ یہ جگہ مزدلفہ کہلاتی ہے اور مشعر الحرام، آج کی شب کو یہاں قیام کرنا اور اس میدان سے کنکر چن کر لے جانا حج کے ارکان میں داخل ہے۔ دن کے تھکے ہارے بستر پر لیٹ رہے۔ ذرا دم لینے کے بعد اٹھے۔ سب نے اکیس اکیس کنکر چنے۔ مغرب اور عشاء دونوں نمازیں ایک ساتھ ادا کیں۔ رات کے وقت گیس کے ہنڈوں کی روشنی سے سارا میدان بقعۂ نور بنا ہوا تھا۔ ہلکی ہلکی ٹھنڈی ہوا تھپکیاں دے رہی تھی۔ ایسی فرحت معلوم ہورہی تھی کہ آنکھیں بند ہوئی جارہی تھیں۔ میں نے عابد علی صاحب سے کہا کہ اب رات بھر عبادت کرنے کی ہمت نہیں ہورہی۔ انہوں نے تسلی بخش جواب دیا۔ بستر راحت پر دراز تو تھی ہی، بے خبر سو گئی۔
سحر کے وقت ایسا معلوم ہورہا تھا۔ وہ نورانی وقت، میلوں کھلا میدان، آسمان پر تاروں کی بہار۔ نسیم سحری کے خوشگوار جھونکے آرہے تھے۔ قافلہ حجاج اس نورانی وقت میں منیٰ شریف روانہ ہوا۔ ہم تو اپنے بالا خانہ پر آبیٹھے اور بہار دیکھنے لگے۔
آج کا دن قربانی کرنے کا دن تھا۔ بکروں کی قیمت سب نے دے دی اور مرد جا کر سب کی طرف سے قربانی کر آئے۔ بعض نے صرف اپنی طرف سے قربانی کروائی، بعض نے اور لوگوں کی طرف سے بھی کروائی۔ کئی کئی بکرے ہوئے۔ اونٹ میں بھی لوگ شامل ہوئے۔ اس کے بعد ایک دم سب کی کایا پلٹ گئی۔ احرام اتار دیئے، غسل کیا، کپڑے بدلے، عید منانے لگے۔ بعض دکھنی بیویوں نے گوشت منگا کر رسیاں باندھ کر کباب سکھائے۔ بعض نے اس کو حیرت کی نگاہ سے دیکھا، ٹوکا، اعتراض کیا۔ جواب ملا کہ ہم شہر لے جاکر لوگوں کو تبرک دیں گے۔
ناشتے کے بعد سب اپنی اپنی کنکریاں لے کر رجم کے واسطے گھر سے نکلے۔ لشکر کے لشکر اسی کام کے واسطے ایک ہی سمت چلے جارہے ہیں۔ معلم ساتھ ہیں جو دعائیں پڑھوا کر کنکر پھنکوا رہے ہیں۔ ان میں عورتیں بھی تھیں، مرد بھی تھے، ہر مقام کے لوگ، وضع وضع کے لباسوں میں نظر آرہے تھے۔ پختہ حوضوں میں ایک پختہ کمان سی بنی ہوئی ہے۔ کنکر جو مارے جاتے ہیں اس کمان کو لگ کر حوض میں گرتے ہیں۔ حوض خوب کنکریوں سے بھر گئے ہیں۔
یہیں منیٰ شریف میں وہ جگہ ہے جہاں اس قربانی کی ابتدا ہوئی تھی جس کی یاد کو تازہ کرنے کے واسطے ہر سال ارکانِ حج ادا کئے جاتے ہیں۔ یہ ایک پہاڑ ہے۔ اس پر حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے فرزند دلبند حضرت اسماعیل علیہ السلام کو قربان کرنے کے واسطے پیشانی کے بل لٹایا تھا۔ یہ پہاڑ ابھی تک اس مقدس قربانی کی یاد لوگوں کو دلا رہا ہے۔ یہاں نفل پڑھے اور آگے بڑھے۔ ذرا سی دور کے فاصلے پر انااعطینا کی مسجد ہے جو اس واقعے کی یاد دلاتی ہے کہ یہاں سورئہ انا اعطینا نازل ہوئی تھی۔ نفل پڑھے، اللہ کا شکر ادا کیا۔
یہاں ایک طاق بنا ہوا ہے جس میں اپنا نام لکھ دینے سے اللہ پاک دوبارہ حج نصیب کرتا ہے۔ میں نے بھی بصد شوق اپنا نام طاق میں لکھ دیا۔ اس کے بعد ایک اور بڑی کشادہ مسجد میں پہنچے جہاں ستر پیغمبروں نے نماز پڑھی۔ یہاں میں نے دیکھا کہ میرے مرشد کامل حضرت پیر جماعت علی شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ مع اپنے ہمراہیوں کے تشریف فرما ہیں۔ نفل پڑھے اور واپسی ہوئی۔
واپسی پر موٹریں تیار تھیں۔ ہم سب کو اب مکہ معظمہ پہنچ کر طواف اور سعی کرنی تھی۔ ارکان ادا کرنے کے بعد اسی موٹر میں پھر منا شریف واپس آئے۔
دوسرے دن صبح کو پھر رمی جمار کرنا تھا۔ پھر تیسرے دن کی کنکریاں کسی صاحب کے حوالے کرکے ہم سب کعبہ شریف لوٹ گئے۔ اللہ کا لاکھ لاکھ اور بار بار شکر ہے کہ اب حج کے سب ارکان ادا ہوچکے۔ جس مقصد سے یہاں آئے تھے بخیر و خوبی خدا کے فضل سے وہ مقصد حاصل ہوا۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔
اب فرصت سے ہم نے کچھ تبرکات خود خریدے۔ کچھ عابد علی صاحب کے ذریعے منگوائے اور سامانِ سفر درست کیا۔
حجتہ الوداع کیا اور اس کے بعد در و دیوار پہ حسرت سے نظر ڈالی، حطیم میں نوافل پڑھے، حجر اسود کو بوسہ دیا، مقام ابراہیم میں حاضر ہوئے۔ آبِ زمزم خوب سیر ہوکر پیا، زمزم ہی سے غسل کیا اور مکہ معظمہ کو خیرباد کہا۔ کعبتہ اللہ کو بار بار حسرت سے دیکھ کر لڑکھڑاتے ہوئے قدموں سے رخصت ہوئے۔
مدینے کی زیارت
اب ہمارا سفر مدینہ شریف کا ہورہا ہے۔ دل خوشی سے پھول گیا۔ ایک مبارک صبح جب نمودار ہوئی تو ہم اپنے بالا خانے کی سیڑھیوں سے اترے اور موٹر کا انتظار کرنے لگے۔ مکہ معظمہ سے جدہ شریف گئے۔ وہاں سامان رکھوا دیا۔ ذرا دم لیا، اور اسی موٹر میں سوار ہوکر روانہ ہوئے۔ موٹر میں اسی طرح ہم عورتوں کو انہوں نے سامنے کی طرف جگہ دی۔ آرام سے بٹھایا، خود باہر بیٹھے۔ معلم بدرالدین صاحب کو اسی موٹر میں بٹھا لیا۔ ڈرائیور صاحب کو سب سے چندہ کرکے نو روپے دے دیئے کہ وہ ذرا سنبھال کر لے چلیں۔ خدا حافظ و ناصر۔ اب مدینے شریف کی طرف کوچ ہوا۔ خدا مہربان تو کل مہربان۔ موٹر اندھا دھند نہیں چلی، بلکہ انسایت سے چلائی گئی۔ ہر نماز کے وقت موٹر ٹھہرا کر فریضہ نماز ادا کرتے رہے۔ راستے میں کئی مقامات پر ٹھہرنا ہوا۔ جب موٹر ٹھہرائی جاتی، برقع پوش عورتیں آ موجود ہوتیں۔ پانی سے تواضع کی جاتی۔ سیپیاں، گھونگے، تبرکات خریدنے کے واسطے لاتے۔ ان سب کے ایک رنگ سیاہ برقعے ہوتے ہیں اور نقابوں پر پیسوں، دوانیوں، چونیوں کا کام بنا ہوتا ہے۔ بڑی بڑی سرائوں میں انڈے مچھلیاں بھی موجود تھیں اور سالن روٹی بھی تھی۔ چارپائیاں تھیں کہ آرام لے لیں۔ سب کے سب درود و سلام عرض کرتے ہوئے مدینہ شریف چلے جارہے تھے۔ تعجب ہے کہ دل پہلو میں کس طرح قرار پکڑے رہا۔ فرطِ مسرت سے تڑپ کر کیوں نہ نکل پڑا۔
رات کو ایک بڑی سرائے میں مرد لوگ اتر کر جا سوئے اور ہم کو ان کی جگہ موٹر میں پائوں پھیلانے کی جگہ ملی۔ ہم نے بھی آرام کیا۔ علی الصباح فریضہ فجر سے فارغ ہوکر سب اپنی اپنی جگہ آبیٹھے اورموٹر فراٹے بھرنے لگی۔ دور دور میلوں تک سب ریگستان ہی ریگستان ہے۔ دور دور سربفلک سیاہ پہاڑ ہیں۔
ایک جگہ سراب سی دیکھی جو دور سے بالکل پانی ہی معلوم ہوتی ہے، جیسے کوئی تالاب ہے، لیکن یہ نظر کا دھوکہ تھا۔ یہ ایک سراب تھا۔ تو اللہ تعالیٰ نے سراب بھی دکھا دیا۔
چلتے چلتے اب حدودِ مدینہ کے قریب پہنچے۔ اب جس کو دیکھو دور دور نظر دوڑا رہا ہے۔ ایک دم نعرئہ درود شریف بلند ہونے لگا۔ وہ ہے، وہ ہے، وہی ہے۔ وہ دیکھو، صاف نظر آنے لگا۔ سبز گنبد شریف دور سے ہم کو تک رہا تھا۔ ہم اس کی دید کے منتظر، وہ ہماری آمد کا مشتاق۔ جو ہم آگے بڑھ رہے ہیں، خوشی و شادمانی لمحہ بہ لمحہ بڑھ رہی ہے۔ دل کی عجیب حالت تھی۔ زور زور سے ہل رہا ہے۔ اب موٹر مڑ گئی۔ اب نہیں دکھائی دیتا۔ ہاں، ہاں اب دیکھو۔ صاف نظر آنے لگا۔ درود شریف، کلمے، یا رسول اللہ، یا رسول اللہ کی پکار ہی پکار تھی۔ آخر خدا کے فضل و کرم سے موٹر رکی۔ سب اترے اور پیدل چل کر ایک پختہ سفید مکان کے اندر داخل ہوئے۔ یہ بھی حسین بی کا رباط کہلاتا ہے۔ اس کے ایک کمرے میں ہم کو بٹھایا۔ سامان لے آئے، پانی کا گھڑا لائے۔ گلاس کٹورا لوٹا سب لاکر رکھ دیا اور مدینے شریف بھی مالک الملک نے پہنچا دیا۔ قسمت تو دیکھو کہ ستارئہ تقدیر کیسا چمک رہا ہے۔ وہ وہ چیزیں دیکھ رہے ہیں جن کی امید صرف خدا سے تھی۔ یہاں پہنچ کر کس سے صبر ہوتا۔ اب صبر کا یارا ہی کب تھا۔
میں نے ایک معلم صاحب سے کہا آپ ہمیں روضہ منورئہ حضور انور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لے چلئے۔ انہوں نے کہ، چلئے۔ دل کہہ رہا تھا کہ قدموں سے نہیں سر کے بل چلو، آنکھوں سے چلو۔ مجھے خوشی کے مارے ہوش نہ تھا۔ حالت ناقابل بیان تھی۔ انہی معلم صاحب سے تھوڑی سی شیرینی منگوائی۔ بے حقیقت شیرینی جو اس دربار میں لے جانے کے قابل نہ تھی۔ جب وہ لے آئے تو میں انہی کے پیچھے چلی۔ خوشی کا اندازہ احاطۂ تحریر سے باہر ہے۔ لہٰذا اس کا اندازہ آپ ہی لوگوں پرچھوڑتی ہوں۔ حرم شریف زیادہ دور نہ تھا۔ صرف ایک چھوٹی سی گلی اور ذرا سامیدان۔ سامنے ہی باب المجیدی نظر آیا۔ وہاں ایک کفش بردار صاحب بیٹھے تھے۔ اس جگہ جوتیاں اتار دیں۔ اندر حاضر دربار ہونے کا فخر حاصل کیا۔ ایک صاحب کو میں نے دیکھا کہ جالی مبارک سے ملے ہوئے نماز ادا کررہے ہیں۔ نا معلوم ان کو کس طرح اس کی اجازت ملی۔ معلم صاحب سے میں نے کہا، نیاز دے دیں۔ انہوں نے مسکرا کر ایک دوسرے کو دیکھا اور مٹھائی تقسیم کردی۔ انہیں معلم صاحب نے جالی مبارک کے قریب لے جاکر درود و سلام عرض کروایا، فاتحہ گزرانی اس کے بعد اسی احاطہ شریف میں ایک طرف زنانہ کے واسطے لکڑی کی جالی لگی ہوئی تھی اس میں لے کرجاکر چھوڑ دیا۔ اسی جگہ سب بیویوں کے ٹھہرنے کا انتظام تھا۔ نماز باجماعت میں شرکت، قرآن خوانی، نعتیں، قصائد، مناجات، جس طرح ایصال ثواب کرنا ہو یہیں سے کی جاتی تھی۔ روٹی، کھجور یا جو کچھ تقسیم کرنا ہو یہیں کیا جاتا تھا۔ جانمازیں بچھی ہوئی ہیں۔ سب یہاں جمع ہیں۔ حج کے دنوں میں جب لوگ مکہ معظمہ سے یہاں حاضر ہوتے ہیں تو مہاجر عورتیں یہاں آنا چھوڑ دیتی ہیں کہ ان پر سوال کرنے کا الزام نہ آئے۔ خاص مدینہ شریف کی مستورات اور حبشی عورتیں آتی ہیں۔
اب ہم نے راستہ دیکھ لیا تھا۔ بہ مجبوری یہاں سے جانا ہوتا۔ ورنہ درِ حبیب پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے اور اس کے پروانے ہیں۔ فلسطین کی دو بیویاں میرے ہی قریب نماز پڑھتی تھیں۔ میں نے دیکھا، صبح کی نماز کے بعد کثرت سے نفل اور وتر پڑھتی ہیں۔ وتر کے سلام کے پہلے دونوں ہاتھوں کی شہادت کی انگلیوں کو ہلاتی رہتی ہیں۔ ان کے سروں پر شملے بندھے ہوتے ہیں اور مصنوعی بال گالوں پر لٹکتے رہتے ہیں۔ ایک دن ایک بیوی نے میرے سپرد روٹی کے خوان کئے کہ یہ تقسیم کردو۔ لوگوں نے ڈرایا کہ کچل ڈالیں گے۔ میں نے ایک نصیحت آموز مختصر تقریر کی کہ سب کو دوں گی۔ کوئی اس سے محروم نہ رہے گا۔ وہاں کی عورتیں آکر سلام کرتی ہیں اور دست سوال دراز کرتی ہیں۔ اپنی اپنی جگہ سب صبر سے بیٹھی رہیں۔ لیکن ابھی نصف روٹی تقسیم نہیں ہوئی تھی کہ پیمانہ صبر لبریز ہوگیا اور ایک پر ایک گرنے لگے۔ بے اوسان کردیا۔ میں ایسی دبی کہ اگر خدا مدد نہ کرتا تو یقیناً پس جاتی۔ جالی مبارک کے دونوں طرف مقدس سنتری ایستادہ رہتے ہیں جن کے ہاتھوں میں قمچیاں ہوتی ہیں۔ مجال نہیں کہ کوئی جالی مبارک کو ہاتھ تو لگالے۔ خوش کرنے اور رعایت کرنے کی غرض سے ان کی مٹھی گرم کی جاتی ہے تو ذرا کے ذرا انجان ہو جاتے ہیں اور ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔
حرم شریف میں ایرانی قالینوں کا فرش بچھا ہوا ہے۔ جھاڑ فانوس لگے ہوئے ہیں۔ جوہر شب کو برقی روشنی سے روشن کئے جاتے ہیں، قالینوں کے نیچے بہت سی باریک مٹی جمع رہتی ہے۔ اگر مجھے خوف نہ ہوتا تو ضرور جاروب کشی سے ایک سرمۂ نایاب کو سمیٹ لاتی کہ اس سے بہتر کیا تحفہ ہوتا۔
ہر نماز کے بعد سب حرم پاک کے دالان میں جمع ہوجاتے ہیں۔ مودب بیٹھتے ہیں۔ معلم باری باری سے ہر شہر والوں کو آواز دیتے ہیں تو ہر جگہ کے لوگ اس آوازپر حاضر دربارِ عالی ہوکر درود و سلام عرض کرتے ہیں۔ ساتھ ہی قبلہ رو ہوکر دعا کرتے ہیں۔ چاروں نمازوں کے بعد سلام عرض کرتے ہیں۔ عشاء کے بعد سلام نہیں پڑھا جاتا بلکہ واپس ہو جاتے ہیں۔ حرم پاک میں کم عمر قبول صورت لڑکے بار بار پانی لاتے ہیں کہ ان کو اس پانی کے عوض چند پیسے ملیں۔ جب میرے پاس وہ پانی لاتے، میں ان کے نرم و نازک ہاتھوں کو چوم لیتی۔ بغیر پیاس کے بھی پانی پی لیتی۔ حبشی عورتیں الگ پہچانی جاتیں۔ ان کی پیشانی سے ایک سیاہ لکیر ٹھوڑی تک ہوتی ہے جو ان کی نشانی ہے کہ یہ جاریہ ہیں اور سرکار کے دربار کے جو حاضر دربار رہتے ہیں۔ ان کو بی بی حلیمہ سعدیہؓ کی اولاد کہا جاتا ہے، واللہ اعلم۔
صحن میں وہ کبوتر جو بام حرم پر عبادت الٰہی میں مشغول رہتے ہیں، دانہ ڈالنے سے آتے ہیں۔ بہت سے لوگ دانہ لا لا کر ان کو ڈالتے ہیں۔ کیا خوش قسمت پرند ہیں۔ سچ ہے: و تعز من تشاء و تذل من تشاء بیدک الخیر۔ انک علی کل شی قدیر۔
حرم پاک کے دروازے تہجد کے وقت کھل جاتے ہیں۔ جوق در جوق نمازی اسی وقت جمع ہوجاتے ہیں۔ تہجد کے بعد فریضہ حج ادا کرتے ہیں۔
موذن کی اس قدر پیاری اور دلکش آواز ہے کہ دل لوٹ جاتا ہے۔ حرم پاک کا ایک دروازہ بازار کی طرف کھلتا ہے، اناج کی دکانوں کی جانب، ایک جنت البقیع کی طرف۔
زنانہ جالی میں ایک عورت میں نے بہت گریہ و زاری کرتے دیکھا۔ اس نے خوب شور مچا رکھا تھا۔ میں نے اس سے اس کا سبب دریافت کیا کہ یہ کیا حالت ہے؟ تو اس نے اپنی پُردرد کہانی سنائی۔ ہم دو میاں بیوی اور ایک ننھی سی بچی یہاں ہجرت کرکے آگئے۔ ہم حیدر آبادی تھے۔ وہاں ایک لڑکے سے بچی کی نسبت ٹھہرا دی تھی۔ بچی جب ذرا سیانی ہوئی تو وہاں سے اس کی شادی کا تقاضا آیا۔ ہم نے کہا، دولہا کو یہیں لے آئو، کردوں گی۔ مگر بچی کو میں اپنے پاس رکھوں گی۔ دولہا اور دولہا کے والد آگئے، عقد ہوگیا۔ لڑکی کے والد کا انتقال ہوگیا۔ ایک ہی بچی تھی اور کوئی اولاد نہیں۔ داماد نے لڑکی کو بہکایا کہ حیدر آباد چلو۔ وہ اس کو دھوکے سے لے کر فرار ہوگیا۔ اب گریہ و زاری ہے اور میں ہوں۔ سرکار میں فریاد کرتی ہوں۔ میرے تسلی دلانے سے اس کو اطمینان ہوا کہ میں حیدر آباد سے آئی ہوں۔ جاکر اس کا پتا ضرور انشاء اللہ لگائوں گی او ر تم کو اس کی خیریت اور حالات سے ضرور مطلع کروں گی۔ وہ مجھے اپنے گھر لے گئی۔ پانی گرم کیا، صابن تولیہ وغیرہ لاکر رکھا، میں نے غسل کیا۔ پھر اس نے میری تواضع خرما سے کی۔ کھجوریں نہایت لذیذ تھیں اور ان کا حلوا سا بنا ہوا تھا۔ میں نے اس کے تیار کرنے کی ترکیب پوچھی تو اس نے کہا کہ ہم لوگ خرما کے موسم میں سستی کھجوریں خرید لیتے ہیں۔ تل دھو کر صاف کرتے ہیں اور ایک کنستر میں ایک تہہ کھجوروں کی اور ایک تہہ تل کی بچھا کر خوب دبا دبا کر بھر دیتے ہیں۔ اس کے بعد ڈبے کا منہ بند کرکے کئی دن دھوپ میں رکھ دیتے ہیں۔ جس سے ان کا حلوا سا بن جاتا ہے اور یہ بہت دن تک اچھی حالت میں رہتا ہے۔ اس متمول عورت کا نام حفضہ کی والدہ تھا۔ اس کے گھر میں سب قالینوں کا فرش تھا۔ قطار سے گائو تکیے لگے ہوئے تھے اور ضروری سامان سب موجود تھا۔ آٹھ روز ہم لوگ مدینہ منورہ میں رہے اور سب زیارتیں کرتے رہیں۔ مسجد قبلتین، مسجد قبا، پرانا مدینہ، جبل احد، مزار حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ، جنت البقیع، مسجد احزاب، مسجد ذباب، مسجد الاحبابہ بیداریس، بیر عرس، بیر عثمانؓ باغت، بازارات سب دیکھنے کے قابل ہیں اور زیارتوں سے مشرف ہونے کے مقامات ہیں۔
باغات کو اونٹ پانی سے سیراب کرتے ہیں۔ سواری عریبہ کہلاتی ہے، جس میں گھوڑا جتا ہوا ہوتا ہے۔ آٹھ آدمی بیٹھ سکتے ہیں۔ بازار ہمہ اقسام کے مال سے مالامال ہیں۔ سی سلائی رضائیاں، کمریاں، چغے، سوزنیاں، ہمہ قسم کے ریشمی و سوتی پارچہ جات، سلے اور بغیر سلے۔ جوتیاں، کھڑائوں، پاتابے، قرآن شریف، کتابیں، مختلف اقسام کا شہد، زیتون کے پھل، تر و تازہ میوہ۔ ایک پورا بازار خرما کا، جس میں قسم قسم کے مختلف ذائقوں کے کھجوروں کے بنڈل اور ڈھیر لگے ہوئے۔ سڑکوں پر ایرانی قیتی قالین بے دردی ے کھول کر ڈال دیئے ہیں جن پر جانور چل رہے ہیں۔ لوگوں کی آمد و رفت جاری ہے۔ خورد و نوش کی بے شمار چیزیں۔ کھانے کی دکانیں، جن میں گھر ہی کی طرح کا سادہ کھانا، کھچڑی، قورمہ، چپاتی وغیرہ۔ میں اپنی ایک ساتھن قاسم بی حیدر آبادی کے ساتھ سیر کو نکلتی تھی۔ وہ قندھار شریف ریاست حیدر آباد کی رہنے والی جوان بیوہ تھیں۔ ہم دونوں ایک ساتھ ہی کھانے کی دکان میں جاتے۔ جہاں زنانہ کے واسطے پردے کا انتظام تھا۔ ہم دونوں اندر چلے جاتے، وہ کھانا لا دیتے، گلاس میں پانی دے دیتے، ہم کھا پی کر اندر سے نکل جاتے۔
ایک دن قاسم بی کے ساتھ جو ولی اللہ صاحب تھے انہوں نے پوچھا کہ آپ نے یہاں کی ہریس کھائی ہے؟ ہم نے کہا، نہیں۔ وہ کہاں ملتی ہے؟ وہ ہریس لے آئے۔ ہریس میں صرف گیہوں اور گھی ہوتا ہے۔ چاہو اس میں دودھ اور شکر ملاکر کھائو اور چاہو تو قورمہ ملا دونوں طر ح کھاتے ہیں۔
اس وقت بہت کم دکانیں کھانے کی تھیں۔ میں نے ان لوگوں سے کہا کہ حاجی صاحبان کے واسطے جیسا انتظام ہونا چاہئے کھانے کا، ایسا نہیں ہے۔ آپ اس کو بڑھایئے کہ آپ کا فائدہ ہو اور سب لوگ شکم سیر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس زمانے میں اتنی خیرات ملتی ہے کہ لوگ محنت کی طرف راغب نہیں ہوتے۔ جب مفت میں ملے تو محنت کون کرے۔ لیکن خدا کی قدرت ایسی تھی کہ ان لوگوں کا پیٹ اللہ بھرتا تھا۔ کسی نے کسی طرح سب کو غذا ملتی، کوئی بھوکا نہ رہتا۔ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر احسان ہے کہ ہم کو اللہ نے ہر جگہ بے مشقت کھلایاپلایا۔ دانے دانے پر مہر ہوتی ہے۔ تو ان مقدس مقامات کے رزق پر اللہ تعالیٰ نے ہمارے نام کی مہر کردی ہوگی، اس کی شان ہے۔ الغرض ہم لوگ مدینہ منورہ میں صرف ایک ہفتہ رہے اور یہ ہفتہ ہماری زندگی کے ہزاروں ناکارہ ہفتوں میں کامیاب و مسعود رہا۔ اس کا ایک ایک سیکنڈ، ایک ایک لمحہ، ایک ایک پل ہزار غنیمت تھا۔ اس سے زیادہ قیام کرنے کی اجازت ہی کب تھی۔ ہم قافلے والوں کے ساتھ بندھے جکڑے تھے۔ جب وہ روانہ ہونا چاہیں ہم بھی آمادہ ہو جائیں۔
ایک دن میں باب المجیدی سے باہر آرہی تھی کہ ایک صراف کشتی میں اپنے روپے پیسے ریزگاری رکھے فروخت کررہا تھا۔ حج کے زمانے میں وہاں روپوں کی پیسوں کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔ روپیہ وہاں کا بڑا اور وزنی ہوتا ہے اور اس کی قیمت سوا روپے کے برابر ہوتی ہے اور پیسوں کی جنہیں قرش کہتے ہیں، گھٹتی بڑھتی رہی ہے۔ اس صراف کو کہیں کام پر جانا تھا۔ مجھے دیکھ کر بولا، ذرا تم میری کرسی پر بیٹھ جائو، میں ابھی آتا ہوں۔ اس نے اس لجاجت سے کہا کہ میں انکار نہ کرسکی اور نہ وہ اس التجا کے بعد ٹکا۔ مجھے مجبوراً ا س کی کرسی پر بیٹھنا پڑا۔ میں ڈر رہی تھی کہ اگر میرے جان پہچان والوں میں سے کسی نے دیکھ لیا تو کیا خیال کریں گے۔ اور یہ بھی خوف تھا کہ خدا رسول کو ناگوار نہ ہو۔ صراف آگیا، اس کے حوالے کرکے میں وہاں سے آگئی۔
ایک حبشی نژاد سیاہ فام اپنی شادی کا خواہش مند تھا اور کہتا تھا کہ میں حیدر آباد آجائوں تو شادی ہو جائے گی۔یہاں کوئی بیٹی نہیں دیتا اور میں کوشش کرکے ہار گیا۔ میں نے کہا، ضرور آجائو۔ مجھے اس پر ترس آنے لگا۔
مدینہ منورہ میں ایک عالی شان مدرسہ تھا۔ میں نے بہت کوشش کی کہ اس کو دیکھ سکوں، لیکن وقت ہی نہ ملا۔ جو وقت ان لوگوں کی فرصت کا ہوتا، ہم نہ جاسکتے۔ ایک اور مدرسہ دیکھا جو ایک بڑے ہال میں تھا۔ اس میں بھی کوئی دو سو طالب علم تھے، کئی معلم تھے۔ ایک معلم صاحب کو جو غصہ آیا تو انہوں نے بچے کو اس طرح سزا دی کہ وہ آدمی اس بچے کے پائوں ایک لکڑی کے چوکھٹے میں پھنسا لائے۔ دونوں تلوے استاد صاحب کے سامنے کردیئے۔ انہوں نے تلوئوں پر زور زور سے قمچیاں ماریں۔
جب ہمارا دانہ پانی وہاں ختم ہوگیا تو جانے کا دن مقرر کرکے عابد علی صاحب نے کل کی روانگی کا اعلان کردیا۔ دوسرے دن موٹر میں انہوں نے ہم لوگوں کی جگہ روک لی اور میں سلام کرنے حاضرِ حرم شریف ہوئی۔ اللہ اللہ ایک وہ مبارک دن تھا کہ مدینہ منورہ آرہے تھے۔ ایک یہ دن ہے کہ اب رخصتی سلام عرض ہو رہا ہے۔ درِ اقدس پر حاضر ہوئی۔ دل بلیوں اچھل رہا ہے، خدا معلوم کیا کیا خیال آرہے ہیں، ایک ایک در و دیوار کو حسرت سے دیکھ رہی ہوں۔ سب چیزیں مجھ سے جدا ہوتی معلوم ہورہی ہیں، سب کہہ رہے ہیں کہ خدا حافظ، اب رخصت۔ حیرت یہ ہے کہ اس وقت حرم پاک میں ایک شخص بھی موجود نہ تھا۔ مجھے اس قدر خوف معلوم ہونے لگا کہ کوئی ایسے وقت میں مجھے خدا نخواستہ مشتبہ نگاہ سے نہ دیکھے کہ اکیلے میں کیوں آئی۔ ڈرتے ڈرتے میں جالی مبارک کے قریب پہنچی۔ سلام عرض کیا، اجازت چاہی۔ اپنا دوپٹہ ہر طرف جالی مبارک سے مس کرتی رہی۔ بے اوسانی اور جلدی میں کچھ سمجھ میں نہ آیا کہ کیا کروں۔ خادم صاحب نے ایک ذرا سا کپڑے کا ٹکڑا روضہ منورہ کا اور خاص روضہ منورہ کی خاک شریف پہلے ہی عطا فرما دی تھی۔ وہ تو میرے پاس گھر میں تھی، اس وقت کیا کروں۔ ایسی تنہائی تھی جیسے کسی نے پردہ کرا کے سب کو باہر کردیا ہے۔ اتنی ہمت نہ ہو سکی کہ جالی مبارک کے اندر جھانک لوں۔ ایک تو لوگوں کا ڈر کہ مجرم نہ سمجھ لیں، دوسرے عابد علی صاحب کا خوف کہ جانے کو دیر ہورہی ہے۔ ہیبت زدہ، چاروں طرف نظر دوڑاتی بادیدئہ پرنم سلام عرض کرتی ہوئی، اپنا معطر دوپٹہ اوڑھے حرم پاک سے باہر آئی۔ جس وقت موٹریں مدینہ منورہ سے روانہ ہوئیں، سب کے سب زار و قطار رو رہے تھے۔ سرکار! سرکار! اب غلام چلے جارہے ہیں، آپ سے دور ہوتے جارہے ہیں۔ گنہگار ہیں، خطاوار ہیں، لیکن آپ ہی کی اُمت ہیں۔ اس کا دامن پکڑے ہوئے ہیں۔ سرکار ہم کو اپنے دامن سے جدا مت کیجئے۔ ساری شادمانی و مسرت ہم سے دور ہوتی جارہی تھی:
روئے ہم یاس میں اس رنگ کا رونا کیسا
پانی ہو ہو کے بہا خونِ تمنا کیسا
سب کی نظریں یکساں گنبد خضرا پر نثار ہورہی تھیں، تک رہی تھیں۔ اف عیب دل خراش سماں تھا۔ ساری موٹروں پر اداسی چھا رہی تھی، حسرت منڈلا رہی تھی:
حسرتوں کا اب تو بادل چھا گیا
بس ہجومِ یاس دل گھبرا گیا
لحظہ بہ لحظہ گنبد خضرا دور ہوتا جاتا تھا۔ موٹر فراٹے بھر رہی تھی۔ گویا دیس نکالا مل رہا تھا۔ پھر بھی جیسی چاہئے تھی ہم نے اس قیام کی قدر نہ کی۔ اس سے زیادہ قدر کرنی تھی، ایک منٹ حرم شریف سے نہ سرکنا تھا۔ لو اب وہی ریت کے میدان ہیں۔ وہی سیاہ پہاڑ ہیں اور راستے کے گلابی، سبز، سرمئی پتھر ہیں۔ دل چاہتا تھا کہ موٹر روک روک کر ان پتھروں کو سمیٹ لیتے، قدرت نے ان پتھروں میں کیا رنگینی بھر دی ہے۔ ہم خدا کے فضل سے دوسرے دن ہی جدہ سے مدینہ پہنچے تھے۔ ایک رات راستے میں قیام رہا تھا، اسی طرح دوسرے دن جدہ شریف پہنچے۔ راستے میں سب نمازیں ادا کرتے ہوئے آئے۔ خداوندا، کیسے خوش قسمت وہ لوگ ہیں جو ہر سال حج و زیارت سے مشرف ہوتے رہتے ہیں۔ ایک ہم ہیں کہ آئے تو پھر جانا نصیب ہی نہ ہوا اور ارادہ تھا کہ انشاء اللہ ہر سال حاضر دربار ہوتی رہوں گی۔ لیکن یہ اپنی مرضی پر منحصر نہیں، سب خدا کے اختیار میں ہے۔ اگر ہمت ہو صحت ہو زمانہ سازگار ہو تو کیا بڑی بات ہے۔ لیکن غفلت سے سرشار انسان یوں ہی اپنی عمر کے بیش بہا خزانے کو لٹا دیتا ہے، برباد کردیتا ہے اور بعد میں سوائے حسرت کے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔
جدہ پہنچنے کے بعد میں اور قاسم بی دونوں جدہ کو سیر کو نکلے۔ قاسم بی کے ساتھ ان کی خالہ بڑی نیک بیوی تھیں، سیدھی جنتی آدمی۔ ہم تینوں اسی مکان میں اترے جس میں پہلے اترے تھے۔ عابد علی صاحب نے سامان اتار کر اوپر پہنچا دیا۔ ہم ذرا دم لے کر مارکیٹ گئے۔ واہ واہ مارکیٹ، یہی مارکیٹ ہے تازہ بہ تازہ میووں، ترکاریوں سے مالامال ہے۔ گوشت ایسا عمدہ کہ نظر لگے، چاندی کے پترے، کہ چربی سے سفید ہو رہا ہے۔ ترکاریاں نایاب، مالٹے الگ الگ رنگین باریک کاغذوں میں لپٹے ہوئے بے اندازہ تربوز کے ڈھیر لگے ہوئے، خشک میوہ قابل قبول۔ مچھلیوں کی دکانیں منہ سے بول رہی ہیں۔ پوری دکان میں ہمہ اقسام کی تازہ مچھلیاں لٹکی ہوئی اور دکان کے باہر کڑھائو چڑھے ہوئے ہیں جن میں مچھلیاں تلی جارہی ہیں۔ اتنی عمدہ مچھلیاں کہ یہاں وہ خواب میں بھی نظر نہیں آتیں۔ لوگ گرم گرم خرید کر کھا رہے ہیں، ان کے ساتھ وہ پسا ہوا نمک دے رہے ہیں۔ اللہ کا نام لے کر کھائی تو سہی، خوب گھوم پھر کر گھر پہنچے۔ دوسرے دن پھر گھر سے نکلے اور ایک سیخ کے کباب کی دکان دیکھی۔ آنے والوں کے واسطے کرسیاں بچھی تھیں۔ ہم بھی ایک طرف جا بیٹھے۔ سامنے ایک میز تھی جس پر دنبے کے گوشت کا قیمہ رکھا تھا۔ پیاز، ہری مرچ، پودینے کا ایک ڈھیر لگا ہوا تھا۔ وہ قیمے میں ملا دیا اور سیخوں پر لگا دیا، آناً فاناً کباب تیار ہوگئے۔ ایسے عمدہ ذائقہ دار کباب کہ سیروں کھا جائو تو نیت سیر نہ ہو۔
خوانوں میں خوب گرم گرم خبز جو ایک قسم کے شیرمال ہوتے ہیں، آئے لیکن پیٹ میں جگہ کس کے تھی۔ ڈرتے ڈرتے کہ نقصان نہ کریں کباب کھائے اور وہاں سے دوسرے بازار کی طرف بڑھے۔ ساز و سامان سے بازار پھٹے پڑ رہے ہیں۔ کون سی چیز ہے جو یہاں نہ ہو۔ ایک سے ایک اعلیٰ، ہندوستان سے بہت بہتر۔ خوب سیریں کیں، جدہ کا کونا کونا دیکھا۔ سامان نہ خرید سکے کہ سب خرید چکے تھے، دوسر کروڑ گیری کا خوف کہ محصول بہت زیادہ دینا پڑے گا۔ بالآخر جدہ شریف کو بھی بادل ناخواستہ خیرباد کہنا پڑا۔ جس جہاز میں آئے تھے، جو ہم کو لایا تھا، وہ لے جانے کے واسطے آچکا تھا۔ عابد علی صاحب نے اسی طرح ہم کو پہنچا بھی دیا۔ میرا زیادہ وقت ولی اللہ صاحب کی خالہ اور بہن کے ساتھ گزرتا۔ ان کی صحبت معلوم ہوتی، اطمینان سے بیٹھ کر باتیں کرتے رہتے۔
موسم خوشگوار، سمندر پرسکون، جہاز میں ہر طرح کا آرام۔ آپس میں باتیں چیتیں، کہانیاں قصے، تیرہ دن تیرہ گھڑیاں ہوگئے۔ اس فرصت کے زمانے میں مَیں نے اپنا سفرنامہ لکھنا شروع کیا۔ تازہ یادداشت کی مدد سے اس سمندری سفر میں خوشی اور شادمانیوں نے میرے جسم میں تازہ روح پھونکی۔ نصف سے زائد کتاب اس سفر میں لکھی گئی جس میں سب پورے سفر کے دلچسپ حالات و کیفیات درج ہیں۔
اب وہ پہلے سے دل نہ تھے، نہ وہ حوصلہ، نہ وہ ارادے، سب پر اوس پڑگئی تھی۔ سب کا تقاضا تھا کہ کپتان سے کہو، محرم سے پہلے ہم کو پہنچا دیں کہ محرم گھر پر کریں۔ کبھی باورچیوں کو دق کرتے کہ کیسا کھانا پکاتے ہو، معلوم نہیں کہ ہم حیدر آبادی ہیں۔ ان لوگوں کو نہ دنبے کے گوشت کی قدر تھی، نہ جہاز کی تفریحات کی کہ بار بار ایسے مواقع کب نصیب ہوتے ہیں۔ مکہ شریف میں، مدینے شریف میں، دونوں جگہ، خدا کے فضل سے میرے بچوں کے اور عبدالرب صاحب کے خطوط آتے رہے۔ اللہ نے ان کو اطمینان سے رکھا، پورا سفر خدا کے فضل و کرم سے بخیر و خوبی تمام ہوا۔
جاتے وقت چودہ دن کا سفر ہواتھا، آتے وقت تیرہ دن جہاز میں بیٹھے۔ راستے ہی میں زیارتوں کے واسطے ولایت علی صاحب اور ان کے لوگ اتر گئے تھے۔ مجھ سے بھی کہا لیکن میرا پاسپورٹ ایسا نہ تھا کہ میں ان کے ساتھ جا سکتی۔ ان لوگوں کے جانے سے ان کو برا لگا۔ کوئی دن ٹھہرتے نہیں۔ ہم کو بھی جہاز سے اترنا ہی پڑا۔ وہی کامران وہی کراچی کی بندرگاہ وہی دریا کے نظارے رہے، اس کے بعد بمبئی کا کنارہ دور سے نظر آنے لگا۔ ایک کالے تاگے کی طرح دکھائی دیتے دیتے وہ لکیر چوڑی ہوتی رہی، یہاں تک کہ بمبئی آگیا۔ اللہ تعالیٰ کا ہزار ہزار شکر کہ اس نے ساتھ خیر کے تمام کیا۔ اس کے شاہی مہمان اب اپنے مقام مقصود سے واپس آگئے۔ بمبئی میں اتر کر صابو صدیق کی سرائے میں رونق بخش ہوئے۔
میرا ارادہ اسی دن حیدر آباد سوار ہونے کا تھا لیکن ریل نہ مل سکی۔ دوسرے دن عابد علی صاحب مع سامان اور مع حسین بی کے سٹیشن لے جاکر سوار کرا آئے۔ میں ان کی ہمیشہ ممنون رہی کہ اللہ نے ایک رحمت کا فرشتہ ملا دیا تھا۔ کیسے آرام سے سفر طے ہوا، حسین بی اور عابد علی کی خالہ جو اس عرصے میں علیل رہے تھے، بمبئی آتے ہی دونوں تندرست ہوگئے۔ محرم جہاز ہی میں ہوا تھا۔ اس کے بعد حیدر آباد پہنچے۔
سٹیشن پر بہت سے عزیز پھولوں کے ہار لئے ریل کے انتظار میں کھڑے تھے۔ سواری موجود ہی تھی۔ ریل رکی، لیکن ایک وجہ سے دل بری طرح بھر آیا کہ میرے وہ بھانجے محمد نعیم الحق جو بمبئی میرے ساتھ گئے تھے اور جن پر میں نے جہاز سے آخری نظر ڈال کر ان کو دوسری طرف سے جہاز پر آنے کو کہا تھا، میرے پیچھے عین حج کے دن پلیگ سے انتقال کرگئے۔ ان کے چھوٹے چھوٹے بچے پھولوں کے ہار لئے سٹیشن پر مجھے نظر آئے۔ روتے روتے دل الٹ گیا۔ آنسوئوں کا تار جو بندھا تو ٹوٹتا نہیں۔ بڑا نیک، کم سخن، محبت والا، کامی بھانجا تھا۔ خدا ان کو ان کی نیکیوں کی جزا عطا فرمائے۔ جہاز سے اترتے ہی میں ایک عزیز سے، جو جہاز پر آئے تھے، مجھے یہ حال معلوم ہوا تھا اور میرا سارا راستہ روتے ہی کٹا تھا۔ اب یہاں دل کی بھڑاس نکل گئی۔ خوب روئی، صبر آگیا۔ گھر میں وہی سناٹا، تنہائی، دونوں بچے ماشاء اللہ بغرض تعلیم گئے ہوئے تھے۔ دل گھبرانے لگا تھا اگر لوگوں کا تانتا نہ لگتا۔ جیسے جیسے لوگوں کو میرا آنا معلوم ہوا تو باری باری روزانہ لوگ آنے لگے۔ سوائے ان ذکر اذکار کے مجھے کوئی مشغلہ ہی نہ تھا، دل بہلتا تو انہی ذکروں میں، صرف دو مہینے میں تو مقدس سفر ختم ہوگیا، کاش اس کی مدت انہیں دلچسپیوں کے ساتھ طویل ہو جاتی۔ سننے والے بھی دعائیں کرتے کہ کاش ہم کو بھی اللہ وہ دن نصیب کرے۔
بنجارہ ہلز کا قیام:
نام پلی کی آب و ہوا مجھے کبھی موافق نہیں آئی، صحت خراب، بھوک بند، دردِ سر، چکر، متلی، اختلاج، تبخیر سے میں عاجز تھی۔ کئی کئی دن سوپ پر گزارا کرتی اور ڈاکٹر کی ہدایت یادآتی کہ چلنے پھرنے اور صاف ہوا کی آپ کے واسطے ضرورت ہے۔ اسی واسطے بنجارہ ہلز کا مکان خریدا تو اب اس میں منتقل ہونا کیا برا ہے۔ جو کام کرنے کا ارادہ ہے کر ہی کیوں نہ ڈالو جو مزید خرابیوں کا سدباب ہوجائے۔ میرا سامان تقریباً نصف اس مکان میں جاچکا تھا اور نصف یہاں تھا، لیکن عبدالرب صاحب کو گوارا نہ تھا کہ برسوں کی رہائش کی جگہ، وہ مکان جو دوبرس سے ہزاروں روپے کھا کر بنا تھا، چھوڑ دیا جائے۔ ان کی عادت بے حد تساہل کی اور لیت و لعل کی تھی، اور میں عجلت پسند۔ جب تک حج کی تکان دور ہوئی اور لوگ آتے جاتے رہے میں نے صبر کیا۔ اس کے بعد صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور ہر کام میں یہی ہوتا رہا۔
یہاں کے لئے موٹر خرید لی۔ ڈرائیور بھی شریف اور دیانتدار مل گیا۔ ہر کام میں مستعد باہر کا آدمی ملا اور اپنے بھروسے سے اعتبار کے شاکر علی موجود ہی تھے۔ گھر میں ایک چھوٹی بی اماں کی دی ہوئی، ایک میری پروردہ لڑکی تاج بی، ایک ان کے علاوہ پکانے والی رکھی کہ جنگل کا موقع ہے زیادہ آدمی رہیں تو بہتر ہے۔ نیا مکان جو ایک ہوا دار پرفضا مقام پر واقع ہے، خوش منظر ہے۔ میلوں چلو پھرو، کوئی دیکھنے والا نہیں۔ گھر بیٹھے دور دور کا نظارہ کرلو، ہریاول، درخت، سبزہ، پہاڑ، حسین ساگر کے بند، دوطرفہ روشنیوں کا نظارہ، اس کی کشش اور اپنی صحت کے خیال نے قدیم محلہ چھوڑنے پر مجبور کردیا تھا۔ قرآن شریف میں فال دیکھی تو یہ آیت شریف نکلی: ’’اذھب بکتابی ھذا‘‘، میری کتاب کو لے کر جا۔ پہلے نئے مکان میں جاکر قرآن شریف رکھ دیا، نیاز شریف کردی۔ ہر جگہ دو دو نفل پڑھے۔ پھر بقیہ سامان سب بنڈلوں میں بھجوا کر سب وہاں جارہے۔ نوکروں سے بہت آرام ملا۔ رفتہ رفتہ گھر جم گیا۔ تبدیلی آب و ہوا سے ہر شخص کی صحت کو فائدہ ہوا اور میری تو خاص تندرستی عود کر آئی۔ دور دور میلوں نکل جاتی۔ سحر کے وقت کسی آدمی کو لے کر نکل جاتی۔ یہ وقت عجب نورانی ہوتا ہے ہر طرف خاموشی، سکون چھایا ہوا۔ نسیم سحری کے فرحت خیز جھونکے اٹھکیلیاں کررہے ہیں، پو پھٹ رہی ہے۔ نور پاش سحر کے مشرقی سمت آفتاب کی نئی سنہری کرنیں سبز پوش پہاڑیوں پر زرافشاں ہیں۔ موتیا کے پھول کھلے جاتے ہیں، درختوں کے نیچے ہار سنگھار کے پھولوں کا بچھونا ہورہا ہے۔ میں کسی ٹیلے پر نماز فجر ادا کرکے ان قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتی۔ شام کو عبدالرب صاحب بھی چلتے۔ جب آبادی بہت کم تھی۔ لوگ اس مقام کو پسند کرکے اس طرف آباد ہونا چاہ رہے تھے۔ کھلی ہوا، کھلی دھوپ، چہل قدمی، دل کی خوشی کا معاملہ، روز بروز صحت درست ہونے لگی۔ اتنی
Further Reading
Qaisari Begum – Kitab-i Zindagi
Qaisari Begum, ‘Excerpts from Kitab-i Zindagi, ’ trans. Mehr Afshan Farooqi, Annual of Urdu Studies 20 (2005): 232-41.
See also writing by her daughter, Muhammadi Begum.